انڈپینڈنٹ اردو کی خبر پر ایکشن: تین بیمار بہنوں کا علاج اور سرکاری امداد

منگل چار مئی کو انڈپینڈنٹ اردو نے لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں موجود ایک طلاق یافتہ ماں اور ان کی تین بیٹیوں کے متعلق خبر چلائی تھی، جن کے دل میں سوراخ ہے۔ اس خبر کو دیکھ کر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے نوٹس لیاگیا۔

منگل چار مئی کو انڈپینڈنٹ اردو نے لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں موجود ایک طلاق یافتہ ماں اور ان کی تین بیٹیوں کے متعلق خبر چلائی تھی، جن کے دل میں سوراخ ہے۔ خبر کی تفصیل ویڈیو میں دیکھی جا سکتی ہے۔

اس خبر کو دیکھ کر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے نوٹس لیاگیا اور ان کی جانب سے بچیوں کی والدہ ندا وسیم کو ایک لاکھ روپے کا امدادی چیک بمع پھول بھجوائے گئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سرکاری نمائندے ذوالفقار علی شاہ نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایاکہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ان بچیوں کے علاج کا بندوبست بھی کردیاگیاہے جو بلا معاوضہ ہوگا۔

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹر آصف الرحمن کی سربراہی میں تین رکنی بورڈ نے ان بچیوں کا معائنہ کیا اور علاج شروع کر دیا گیاہے۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے ندا وسیم کو ایک لاکھ روپے کا امدادی چیک بھی فراہم کر دیاگیاہے۔

متاثرہ خاتون ندا وسیم نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ بہت خوش ہیں کہ اب ان کی بیٹیوں کا مستقل علاج ہوجائے گا جس سے وہ تندرست ہوں گی اور مالی امداد سے بھی ان کے حالات کچھ بہتر ہوں گے ۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ ان کا گھر کرائے کا ہے اگر حکومت کی جانب سے بنائے گئے غریبوں کے لیے گھروں میں سے ایک انہیں بھی مل جائے تو مزید پریشانی ختم ہوجائے گی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان