اسلام آباد میں سعودی عرب کے شاہ سلمان سے منسوب مسجد کا منصوبہ

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں تعمیر ہونے والی مجوزہ مسجد میں چار ہزار مرد جب کہ دو ہزار خواتین نمازیوں کی گنجائش ہو گی۔

ایک آرٹسٹ  کا بنایا گیا اسلام آباد میں مسجد شاہ سلمان کا ڈیزائن (تصویر بشکریہ ایس پی اے)

سعودی عرب اسلام آباد میں شاہ سلمان کے نام سے منسوب ایک جدید ترین مسجد کی تعمیر کرے گا۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے ہفتے کو بتایا کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے کیمپس میں تعمیر ہونے والی مجوزہ مسجد میں مردوں کے لیے مختص ہال میں چار ہزار جب کہ خواتین کے ہال میں دو ہزار نمازیوں کی گنجائش ہو گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس منصوبے میں شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے نام سے کانفرنس ہال، میوزیم، لائبریری، ایک انتظامی بلاک اور وسیع پارکنگ بھی شمل ہے۔

مسجد کے آؤٹ ڈور صحن بھی ہوں گے جن میں چھ ہزار افراد کی گنجائش ہو گی۔

ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان نے اس منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان