ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کے اتوار کو اس بیان کے بعد کہ ان کی کمپنی ’معقول‘ صاف توانائی کے استعمال میں بٹ کوائن کو ادائیگی کے ایک طریقے کے طور پر قبول کرنا شروع کرے گی، اس ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں تقریباً 11 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔
مسک نے ٹویٹ کیا: ’جب کان کنوں کی جانب سے صاف توانائی کے استعمال کے رجحان کی معقول تعداد یعنی نصف کے لگ بھگ (~50٪) کی تصدیق ہو تو ٹیسلا بٹ کوائن لین دین کی اجازت دینا دوبارہ شروع کرے گا۔‘
ٹیسلا کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ’کمپنی نے صرف 10 فیصد ہولڈنگ فروخت کی ہے تاکہ اس بات کی تصدیق کی جاسکے کہ بٹ کوائن کو مارکیٹ کو ہلائے بغیر آسانی سے ختم کیا جاسکتا ہے۔‘
Did you see?
— Cointelegraph (@Cointelegraph) June 13, 2021
Elon Musk is catching flak again, but what's it for this time? Sygnia CEO Magda Wierzycka lambasted him saying “What we have seen with Bitcoin is price manipulation by one very powerful and influential individual." https://t.co/W5WYgGnKPR
فروری میں ٹیسلا نے انکشاف کیا تھا کہ اس نے 1.5 ارب ڈالر بٹ کوائن خریدے ہیں اور وہ کرپٹو کرنسی کو گاڑیوں کی ادائیگی کی ایک شکل کے طور پر قبول کرے گی، تاہم گذشتہ ماہ کمپنی نے پالیسی میں تبدیلی لاتے ہوئے ورچوئل ٹوکن کے ذریعے گاڑیوں کی خریداری معطل کر دی۔ اس کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ کان کنی کے لیے فوسل ایندھن کا بڑھتا ہوا استعمال ہے۔
مجازی کرنسی کی نئی اکائیاں بنانے کے لیے بٹ کوائن کان کنی کے عمل کے لیے، کمپیوٹر پروسیسنگ پاور کی اعلیٰ سطح پر پیچیدہ ریاضیاتی مساوات کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔
ٹیسلا کے اس اقدام کے ساتھ ساتھ ملک میں کرپٹو کرنسی کے خلاف چین کے کریک ڈاؤن کی وجہ سے بٹ کوائن سمیت متعدد ورچوئل ٹوکن کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
سپیس ایکس اور ٹیسلا کے سربراہ نے ٹویٹ کیا تھا کہ ’ٹیسلا نے بٹ کوائن سے گاڑیوں کی خریداری معطل کر دی ہے۔ ’ہم بٹ کوائن کی لین دین خصوصاً کوئلے کے بطور فوسل ایندھن تیزی سے بڑھتے ہوئے استعمال، جو بدترین اخراج کرتا ہے، کے بارے میں فکر مند ہیں۔‘
یونیورسٹی آف کیمبرج کے تجزیے میں بتایا گیا تھا کہ کرپٹو کرنسی سالانہ 121 ٹیراواٹ گھنٹے (ٹی ڈبلیو ایچ) سے زیادہ استعمال کرتی ہے، جو اسے دنیا بھر میں بجلی استعمال کرنے والے 30 سرفہرست صارفین (یعنی ارجنٹائن کے استعمال کے) کے برابر بناتی ہے۔‘
مسک نے گذشتہ ماہ ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ’کرپٹو کرنسی کئی سطحوں پر ایک اچھا خیال ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اس کا مستقبل امید افزا ہے لیکن یہ ماحول کے لیے بڑی قیمت پر متعارف نہیں کیا جاسکتا۔‘
تاہم ماہرین کا یہ بھی خیال ہے کہ ناروے جیسے ٹھنڈے ممالک میں کرپٹو فارمز کا قیام، جہاں زیادہ تر بجلی پن بجلی جیسے قابل تجدید ذرائع سے آتی ہے، یہ ایک مثبت قدم ہے۔
ال سلواڈور نے گذشتہ ہفتے بٹ کوائن کو قانونی کرنسی قرار دینے کے بعد اعلان کیا تھا کہ اس کے لیے یہ جنوبی امریکی ملک کے آتش فشاں سے جیوتھرمل توانائی استعمال کرے گا۔
© The Independent