امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادی میر پوتن کے درمیان سوٹئزرلینڈ کے شہر جینیوا کے قریب واقع ایک تاریخی ولا میں ہونے والی ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے صدور کی علیحدہ علیحدہ پریس کانفرنسز میں امریکہ اور روس کے درمیان تعلقات پر بات کی گئی ہے۔
روسی اور امریکی صدور کی درمیان یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدہ تعلقات کے پس منظر میں ہو رہی ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
دونوں صدور نے اپنی پریس کانفرنسز میں اہم معاملات پر بات کی ہے جن میں انسانی حقوق اور جوہری ہتھیاروں سمیت سائبر سکیورٹی کے معاملات شامل ہیں۔
اس ملاقات میں روسی صدر پوتن کو شاید سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یاد آئی ہو گی جو اپنے روس نواز بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت رہتے تھے۔