کراچی کی جھنڈا گلی میں واقع وی آئی پی فلیگز کے مالک کا دعوی ہے کہ انہوں نے اس سال پاکستان اور جنوبی ایشیا کے سب سے بلند فلیگ پول کے لئے پاکستانی پرچم تیار کیا ہے۔
وی آئی پی فلیگز کے مالک شیخ نثار احمد پرچم والا تقریبا 40 سال سے زیادہ عرصے سے پرچم بنانے کے شعبے سے وابستہ ہیں۔
انہوں نے پاکستان کے علاوہ کئی ممالک کے قومی پرچم بنائے ہیں۔
ان کے مطابق ’ہم نے پاکستان کا جھنڈا تب بنابا شروع کیا جب لوگوں کو جھنڈے بنانے نہیں آتے تھے۔ پاکستان کا جھنڈا حکومت پاکستان کی جانب سے ایک کتابچے میں شائع کئے جانے والی پیمائش کے حساب سے ہی بنتا ہے۔ جھنڈے کا ہرا اور سفید رنگ بھی انتہائی مخصوص ہوتا ہے۔ ہمارے جھنڈے کا حسن اور اس کی جان اس کا چاند تارہ ہے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
شیخ نثار احمد پرچم والا کو پاکستانی پرچم سے نے انتہائی محبت ہے جسے وہ ایک دن دنیا کے سب سے بڑے اور بلند ترین پرچم کی صورت میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے اس سے قبل کئی ریکارڈ توڑے ہیں یہاں تک کہ انہوں نے شیل پاکستان کے ساتھ مل کر2004 میں دنیا کا سب سے بڑا ایک لاکھ 74 ہزار 400 مربع فٹ قومی پرچم بنایا تھا جسے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا تھا۔
اس بار نثار احمد نے جنوبی ایشیا کے سب سے بلند فلیگ پول کے لئے جھنڈا تیار کیا ہے۔
تاہم اس وقت واہگہ بارڈر پر واقع 400 فٹ کی لمبائی والا فلیگ پول پاکستان اور جنوبی ایشیا میں سب سے بلند ہے اور دنیا میں نویں نمبر پر ہے۔ یہ فلیگ پول 2017 میں نصب کیا گیا تھا۔