پشاور: 80 سالہ سائیں بابا کا مربہ جو ’افطاری تک سارا بک جاتا ہے‘

رمضان کی آمد کے ساتھ ہی پشاور کے ہشت نگری بازار میں اورنگزیب سائیں بابا کی مربے کی ریڑھی سج جاتی ہے۔

رمضان کی آمد کے ساتھ ہی پشاور کے ہشت نگری بازار میں اورنگزیب سائیں بابا کی مربے کی ریڑھی سجی نظر آتی ہے۔

80 سالہ سائیں بابا پچھلے 65 سالوں سے اسی جگہ پر اپنی ریڑھی لگاتے آ رہے ہیں، اور ان کا مخصوص ذائقہ نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ کراچی، لاہور اور بیرونِ ملک تک پسند کیا جاتا ہے۔
 
سائیں بابا کے مطابق وہ خوبانی، آلو بخارا، چار مغز، بادام اور کوپرے کے امتزاج سے یہ خصوصی مربہ تیار کرتے ہیں، جس میں کئی گھنٹوں کی محنت شامل ہوتی ہے۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کے کپکپاتے ہاتھوں سے بنی یہ مٹھاس افطار کے وقت تک مکمل فروخت ہو جاتی ہے۔’میں اس میں سب چیزیں ڈالتا ہوں، لوگ پسند کرتے ہیں۔ افطاری کے وقت تک سارا مربہ بک جاتا ہے۔‘

تاہم، بڑھتی ہوئی مہنگائی نے انہیں مشکلات میں ڈال دیا ہے، کیونکہ جو اجزا پہلے سستے ملتے تھے، اب مہنگے ہو چکے ہیں۔
 
سائیں بابا کے مستقل گاہکوں میں شامل عبدالوکیل کا کہنا ہے کہ ’رمضان میں ہم ہمیشہ یہاں سے مربہ خریدتے ہیں کیونکہ اس کا ذائقہ بے مثال ہوتا ہے، خاص طور پر اس میں استعمال ہونے والی خوبانی بہت اعلیٰ معیار کی ہوتی ہے۔‘
 
اسی طرح ایک اور صارف محمد افضل نے، جو 12-13 سالوں سے یہ مربہ خرید رہے ہیں، سائیں بابا کے مربے کی منفرد مٹھاس اور نارنج کے ذائقے کی تعریف کی۔
whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا