اپنے خطرناک سٹنٹس کی وجہ سے شہرت رکھنے والے ہالی وڈ سپر سٹار ٹام کروز مشن امپوسیبل سیریز کی نئی فلم میں ناقابل یقین حد تک خطرناک سٹنٹ کرنے جا رہے ہیں۔
لاس ویگاس میں ہونے والے سالانہ کنونشن ’سینما کون‘ کے آخری روز فلم ساز ادارے پیراماؤنٹ نے اپنی آنے والی دو فلموں ’مشن امپوسیبل سیون‘ اور ’ٹاپ گن: ماویرک‘ کے کلپس پیش کیے۔ دونوں ہی فلموں میں ٹام کروز بطور لیڈ رول ایکشن میں نظر آئیں گے۔
کروز نے سٹنٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا: ’یہ سب سے خطرناک سٹنٹ تھا، جس کی ہم نے کبھی کوشش کی ہے۔‘
Tom Cruise completed over 500 skydives and 1300 motocross jumps in preparation for this massive stunt in ‘Mission: Impossible 7’.
— Lights, Camera, Pod (@LightsCameraPod) August 26, 2021
(via @comicbook)
pic.twitter.com/5KXADIWCu3
سٹار اداکار کا مزید کہنا تھا: ’ہم برسوں سے اس پر کام کر رہے ہیں۔ ہم اسے ناروے میں شوٹ کرنے جا رہے ہیں اور یہ ایک پہاڑ سے موٹرسائیکل کے ذریعے چھلانگ ہوگی۔‘
انہوں نے مزید بتایا: ’میں بچپن سے ہی یہ کرنا چاہتا تھا۔‘
پردے کے پیچھے کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ٹام کروز ناروے کے دور دراز پہاڑ پر تعمیر کردہ وسیع ریمپ پر جانے سے پہلے 500 سے زائد سکائی ڈائیز اور 13 ہزار موٹو کراس جمپ کرکے اپنے آپ کو اس سٹنٹ کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ وہ بذات خود اس سٹنٹ کو شوٹ کروائیں گے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
فلم کے ڈائریکٹر کرسٹوفر میک کیوری ٹام کے پیراشوٹ کھولنے اور محفوظ لینڈنگ سے پہلے گھبرائے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔
ٹام نے کہا: ’مجھے لگتا ہے کہ میں موٹر سائیکل کو تھوڑی دیر مزید تھام سکتا ہوں۔‘
59 سالہ ٹام کروز نے اپنے بہت سے سٹنٹس خود انجام دیے ہیں۔ مشن امپوسیبل فرنچائز کے پچھلے سیکوئل میں ایک چھلانگ کے دوران وہ اپنے ٹخنے کو ٹروا بیٹھے تھے۔
وہ طویل انتظار کے بعد 1986 سے چلنے والی ’ٹاپ گن‘ سیریز کی نئی فلم میں بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
حاضرین کو فلم کے اوپنگ کے 13 منٹ دکھائے گئے۔