حرارت اور لمس پر اہم دریافتیں: دو سائنسدانوں کے نام نوبیل انعام

ہم سورج کی حرارت یا کسی اور کے چھونے کو کیسے محسوس کرتے ہیں، اس پر تحقیق میں اہم دریافتیں کرنے والے دو سائنس دانوں کو طب میں نوبیل انعام سے نوازا گیا ہے۔

دنیا سے ہمارے بنیادی تعلق کے بارے میں اہم دریافتیں کرنے والے دو سائنس دانوں کو  نوبیل انعام سے نوازا گیا ہے۔

فیزیالوجی یا میڈیسن کی کیٹیگری میں مشترکہ انعام حاصل کرنے والے دو سائنس دانوں نے حرارت اور لمس پر کام کیا یعنی ہم سورج کی حرارت یا کسی اور انسان کی جلد کی حرارت کو کیسے  محسوس کرتے ہیں۔  

ان کی تحقیق نے نہ صرف ہمارے دنیا میں جینے کے بنیادی تجربے پر روشی ڈالی بلکہ یہ بھی سمجھنے میں مدد کی کہ انسان اتنے عرصے سے زندہ کیسے ہیں۔

نوبیل کمیٹی کے سیکرٹری جنرل تھومن پرلمن نے پیر کو طب میں اس انعام کا اعلان کیا جو امریکہ میں مقیم ڈیوڈ جولیس اور آرڈم پٹاپوٹین کو دیے گئے۔

نوبیل کمیٹی کے پیٹرک ارنفورز کے مطابق 65 سالہ ڈیوڈ جولیس نے ان نرو سینسرز کا پتہ لگایا جو ہماری جلد کو حرارت کا احساس اور اس کے ردعمل دینے میں مدد کرتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنی تحقیق میں مرچوں میں پائے جانے والے فعال کیمیکل کیپسئسن کا استعمال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پٹاپوٹین نے خلیوں میں وہ سینسر دریافت کیے جو دباؤ کو پہچانتے ہیں اور اس کا ردعمل دینے میں استعمال ہوتے ہیں۔  

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تھومس پرلمین نے کہا: ’یہ واقعی قدرت کے رازوں میں سے ایک کو افشاں کرتا ہے۔ یہ ہماری بقا کے لیے اہم ہے، اسی لیے یہ ایک اہم اور گہری دریافت ہے۔‘

دونوں سائنس دانوں کو گذشتہ سال نیورو سائنس کا معتبر کاولی ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

طب میں گذشتہ سال کا نوبیل ایوارڈ تین سائنس دانوں کو دیا گیا جنہوں نے جگر پر حملہ کرنے والے ہیپاٹائٹس سی وائرس کو دریافت کیا تھا۔ ان کی یہ دریافت ایک بریک تھرو تھا جس کے بعد اس مہلک بیماری کے علاج اور خون کے ٹیسٹس پر کام شروع ہوا تاکہ بلڈ بینکوں سے اس کا پھیلاؤ نہ ہو۔

معتبر انعام نوبیل جیتنے والے سائنس دانوں کو سونے کا میڈل اور کروڑ سویڈش کرونر (آٹھ لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ) دیئے جائیں گے۔

نوبیل انعام سویڈش تخلیق کار ایلفریڈ نوبیل کے 1865 میں انتقال کے بعد دیے جانے شروع ہوئے تھے۔

طب میں دیا جانے والا یہ اعزاز اس سال کا پہلا ایوارڈ ہے۔ طبیعیات، کیمسٹری، لٹریچر، معشیات اور امن کے انعام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

 

اس رپورٹ میں ایسوسی ایٹڈ پریس کی معاونت شامل ہے۔

 

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی سائنس