ادب کا نوبیل انعام جمعرات کو امریکی شاعرہ لوئیس گلک کو دیا گیا ہے، جو بچپن اور خاندانی زندگی کے موضوعات کو اپنی شاعری میں ڈھالنے کے لیے مشہور ہیں۔
اکیڈمی نے اپنے بیان میں کہا: ’77 سالہ گلک کا سادگیِ حسن سے لبریز واضح شاعرانہ لہجہ انفرادیت کو آفاقیت بنا دیتا ہے۔‘
گلک اس سے قبل اپنے مجموعہ کلام ’دی وائلڈ آئرس‘ کے لیے 1993 میں پلٹزر ایوارڈ اور 2014 میں اپنے مجموعے ’فیتھ فل اینڈ ورچوئس نائٹ‘ کے لیے نیشنل بک ایوارڈ جیت چکی ہیں۔
اکیڈمی کے مستقل سکریٹری میٹس مالم نے کہا کہ ایوارڈ کا اعلان کرنے سے قبل انہوں نے گلک سے بات کی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مالم نے بتایا: ’یہ پیغام حیرت زدہ تھا، لیکن جہاں تک میں بتا سکتا ہوں ، یہ خوش آئند ہے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اکیڈمی نے اپنے بیان میں مزید کہا: ’ گلک عالمگیریت کی متلاشی ہیں اور وہ اپنے بیشتر کاموں میں اوہام اور کلاسیکی نقشوں سے مدد لیتی ہیں۔‘
مزید کہا گیا کہ گلک انقلابی تبدیلی اور ازسرنو جنم کی شاعرہ ہیں، جنہوں نے اپنی نظم ’سنو ڈراپ‘ میں موسم سرما کے بعد زندگی کی معجزاتی واپسی کو بیان کیا ہے۔ ان کے کام میں اکثر ’مزاح اور کاٹ ڈالنے‘ کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔
لوئیس گلگ پچھلی ایک دہائی میں ادب کا نوبیل انعام جیتنے والی چوتھی خاتون ہیں اور 1901 میں پہلی بار نوبیل انعام دیے جانے کے بعد سے وہ 16 ویں خاتون ہیں۔
BREAKING NEWS:
— The Nobel Prize (@NobelPrize) October 8, 2020
The 2020 Nobel Prize in Literature is awarded to the American poet Louise Glück “for her unmistakable poetic voice that with austere beauty makes individual existence universal.”#NobelPrize pic.twitter.com/Wbgz5Gkv8C
ذیل میں ان 16 خواتین کا ذکر کیا جارہا ہے، جنہوں نے 1901 کے بعد سے اب تک یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔
2020 - لوئیس گلک (امریکہ)
2018 - اولگا ٹورکزک (پولینڈ)
2015 - سویتلانا الیسیویچ (بیلاروس)
2013 - ایلس منرو (کینیڈا)
2009 - ہرٹا مولر (جرمنی)
2007 - ڈورس لیسنگ (برطانیہ)
2004 - ایلفریڈ جیلیینک (آسٹریا)
1996 - ویسلاوا سیزمبرسکا (پولینڈ)
1993 - ٹونی ماریسن (ریاستہائے متحدہ)
1991 - نادین گارڈیمر (جنوبی افریقہ)
1966 - نیلی سیکس (سویڈن)
1945 - گبریلا مسٹرال (چلی)
1938 - پرل بک (امریکہ)
1928 - سگریڈ انڈیسیٹ (ناروے)
1926 - گریزیا ڈیلڈا (اٹلی)
1909 - سیلما لیجرلوف (سویڈن)