امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک خاتون نے تین سال کے وقفے سے تین بیٹیوں کو ایک ہی تاریخ پر جنم دیا ہے، جو ڈاکٹروں کے بقول ایک ’انتہائی غیر معمولی‘ واقعہ ہے۔
اوویڈو، سینٹرل فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی کرسٹن لیمرٹ نے جریدے ٹوڈے کو بتایا کہ انہوں نے اپنی تینوں بیٹیوں کو 25 اگست کی تاریخ پرتین، تین سال کے وقفے سے جنم دیا یعنیٰ 2015 میں، 2018 میں اور اب 2021 میں۔
لیمرٹ نے کہا وہ تیسری بیٹی کی آمد کی 25 اگست کے قریب سے ہی منتظر تھیں اور ان کی آخری تاریخ میں دو ہفتوں کی دیر تھی، اس کے باوجود انہیں اس ہیٹرک کی امید نہ تھی۔
کوویڈ 19 کی وجہ سے ان کو ڈاکٹر قریب سے مانیٹر کر رہے تھے، جنہوں نے خاتون کو بتایا کہ ان کی صحیح تاریخ ستمبر سے پہلے کی ہے۔
اس پر ایمرٹ نے اپنے شوہر نک سے کہا کہ ان کی تیسری بیٹی پہلی دو کی طرح ’بالکل 25ویں کو پیدا ہوگی‘۔ ان کی اس بات سے چھ سالہ بیٹی صوفیہ نے اتفاق کیا۔
لیمرٹ نے کہا، ’میرے ڈاکٹر نے دو ہفتے قبل تک کا بتا دیا تھا۔ اس وقت میں نے کیلینڈر دیکھا اورمجھے یاد ہے کہ میں نے اپنے شوہر سے مڑ کر کہا: ’نک، دو ہفتے قبل کی تاریخ 25 اگست ہے۔‘
’جس پر میرے شوہر نے کہا: ہو ہی نہیں سکتا۔ یہ وہ لمحہ تھا جب میں نے سوچا یہ تو بالکل 25ویں کو پیدا ہونے والی ہے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
خوش قسمتی سے ان کی دونوں بیٹیوں کی سالگرہ کی تقریب 25 اگست سے ایک ہفتے قبل ہوئی تھی، جب لیمرٹ ہسپتال گئی تھیں۔
دوسری بیٹی جولیانا کے بارے میں لیمرٹ نے کہا، ’وہ سمجھتی ہے کہ یہ بہت سپیشل ہے، اس کو اس بات سی محبت ہے کہ وہ اپنی بہن کے ساتھ سالگرہ مناتی ہے کیونکہ اب تک اس کی تین سالگرہ کی پارٹیاں ہوچکی ہیں جو مشترکہ تھیں۔‘
'In disbelief': Mom gives birth to 3 girls on the same day exactly 3 years apart https://t.co/jSA6wg9fp5
— TODAY (@TODAYshow) October 21, 2021
لیمرٹ نے کہا وہ الگ الگ سالگرہ کے کیک خریدتی ہیں کہ ’سب اپنی موم بتی کو خود بجھائیں‘ اور یہ کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ سب کے لیے دن خاص ہو اس بات کے باوجود کہ یہ سب ایک دن ہی شئیر کرتے ہیں۔
اورلینڈو ہیلتھ وینی پامر ہسپتال برائے خواتین اور بچے کی خوتین کی صحت کی ڈاکٹر کرسٹین گریویز نے ٹوڈے کو بتایا: ’یہ بہت غیر معمولی ہے۔۔۔ ہم نے شماریات دان سے بات کی اور وہ کہتے ہیں کہ یہ حساب لگانا بہت مشکل کام ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا، ’گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جو خاندان ہے اس کے پانچ بچے ایک ہی دن کو پیدا ہوئے اور ان کے [شماریت دانوں] کے مطابق اس کا چانس 17 بلین میں ایک ہے۔‘
© The Independent