برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ سنیچر کو لندن میں واقع شاہی کینسنگٹن محل کے قریب ایک شخص مسلح اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ کے بعد ہلاک ہو گیا۔
خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو اس علاقے میں ایک شخص کے آتشیں اسلحے سمیت ایک بینک اور کتب سازی کے مرکز میں داخل ہونے پر بلایا گیا تھا۔
جس کے بعد وہ شخص وہاں سے فرار ہو گیا لیکن اسے قریب ہی ایک متمول علاقے کے پاس پولیس اہلکاروں نے روک لیا۔ یہ علاقہ شاہی محل اور سفارت خانوں کی وجہ سے اہم سمجھا جاتا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
برطانوی شہزادہ ولیم ان کی اہلیہ کیتھرین مڈلٹین اور ان کے تینوں بچے بھی یہاں واقع محل میں رہتے ہیں۔ جب کہ اسی علاقے میں شاہی خاندان کے کئی دیگر افراد بھی رہائش پذیر ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ میں اس شخص کو گولیوں کے زخم آئے تھے۔ مسلح شخص کی ہلاکت کی تصدیق موقعے پر ہی کر دی گئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تحقیق دہشت گردی کے واقعے کے طور پر نہیں کی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق پولیس سٹینڈرڈ باڈی کو جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا جو کے ایسے واقعات کے لیے معمول کی بات ہے جن میں پولیس کی جانب سے آتشیں اسلحے کا استعمال کیا گیا ہو۔