’بابا آپ ہمارے ہیرو ہیں‘ فلسطینی بچی کا گرفتار والد کو پیغام

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے پر قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں ایک مرتبہ پھر تیزی آنے کے بعد منظر عام پر آنے والی ایک ویڈیو میں فلسطینی بچی اسرائیل کی قید میں اپنے والد کو ہیرو قرار دے رہی ہیں۔

خبر رساں اداروں اور سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کی رہائشی بچی میار جرادت اسرائیل کی قید میں موجود والد کو ہیرو قرار دے رہی ہیں۔

مقبوضہ مغربی کناے پر قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں ایک مرتبہ پھر تیزی آئی ہے۔ ایسے ہی ایک واقع میں اسرائیلی فوج نے میار جرادت کا گھر تباہ کر دیا لیکن وہ غمگین نہیں بلکہ پرعزم ہیں۔

روئٹرز کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میار جرادت اپنے تباہ شدہ گھر کی سیڑھیوں کے ساتھ کھڑی کہہ رہی ہیں کہ ’ہم اپنے ملک کو کل نہیں بلکہ آج بچائیں گے۔ وہ ہماری دھرتی پر قابض نہیں رہیں گے۔ کبھی نہیں۔ کبھی نہیں۔ کبھی نہیں۔‘

سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک صارف کی جانب سے شیئر کی گئی میار کی ویڈیو میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’انہوں نے ہمارے گھر تباہ کر دیے۔ میں انہیں بتا دوں کہ ہم کبھی نہیں روئیں گے۔ ہم کبھی نہیں جھکیں گے۔ ہم اپنے گھر تعمیر کرتے رہیں گے۔‘

میار جرادات جنین نامی علاقے میں السيلة الحارثية گاؤں کی رہائشی ہیں جہاں ان کے والد محمود جرادات سمیت چار فلسطینیوں پر دسمبر میں یہودی آباد کاروں پر حملے کا الزام تھا جس پر اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے گھر مسمار کر دیے اور میار کے والد کو گرفتار کر کے لے گئے۔

سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے والد کو کیا پیغام دینا چاہیں گے تو انہوں نے کہا ’ بابا، آپ ہمارے ہیرو ہیں۔ آپ جلد آزاد ہوں گے۔ آزادی قریب ہے۔ جیل کسی کو روک نہیں سکتی اور آپ بہت جلد رہا ہوں گے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کو مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں نبی صالح میں اسرائیلی فوج نے 19 سالہ فلسطینی لڑکے نیہاد امین کو گولی مار دی تھی۔ گولی لگنے سے نیہاد کی موت واقع ہوئی۔

واقع کے وقت مرنے والے نیہاد امین دیگر فلسطینیوں کے ساتھ مل کر مقبوضہ مغربی کنارے پر غیر قانونی یہودی آبادیوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

اسرائیل اور فلسطین کی جانب سے مختلف اعداد و شمار کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کی مختلف یہودی آبادیوں میں تقریباً ساڑھے چھ لاکھ آبادکار رہت ہیں۔  

بین الاقوامی قانون کے مطابق مقبوضہ علاقوں میں قائم تمام یہودی آبادیاں غیر قانونی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا