ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بلوچ مظاہرین سے متعلق اقوام متحدہ کے حکام کی پریس ریلیز ’ کم علمی کی بنیاد پر جاری کی گئی ہے۔‘
انڈپینڈنٹ اردو کے سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا: ’افغانستان کے ساتھ معاملہ ابھی سفارتی سطح پر نہیں اٹھایا، ہم مرحلہ وار آگے بڑھیں گے۔ ابھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ اس بارے میں سفارتی سطح پر کیا اقدامات اٹھا رہے ہیں۔‘