ویسے تو میک اپ فرصت اور تحمل سے ہو تو ہی اچھا لیکن آج کل کے تیز رفتار دور میں کبھی کبھی ایسا ممکن نہیں ہوتا۔ آئیں ہم آپ کی اس معاملے میں کچھ مدد کر دیتے ہیں۔
تصور کریں آپ کو کہیں ایمرجنسی میں پہنچنا ہے۔ گاڑی میں سوار ہوتے ہی آپ کیسے خود کو میک اپ سے سنوار سکتی ہیں اور تروتازہ دکھائی دے سکتی ہیں؟
میک اپ کی تکنیک سے ناواقف خواتین یا تو چہرے کی معمولی سی آرائش میں بھی بہت سا وقت برباد کرسکتی ہیں یا پھر وقت کی قلت کے سبب اس جانب توجہ ہی نہیں دیتیں۔
انڈپینڈنٹ اردو کے لیے سوہا چوہدری نے اس مرتبہ اپنے وی لاگ میں خواتین کی یہی مشکل آسان کرنے کی ترکیب بتائی ہے۔ چلتی گاڑی میں یہ کام مزید مشکل ہوجاتا ہے لیکن یہ بلاگ دیکھنے کے بعد آپ پورے اعتماد کے ساتھ دوسروں کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کام کی احسن انداز میں تکمیل کرسکتی ہیں۔