بھورے بال، پدرشاہی معاشرے میں عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ زیادہ تر خواتین کو درپیش مسائل کی کوئی کمی نہیں ہے، لیکن سفید بال بھی کافی زیادہ پریشانی کا سبب بنتے ہیں۔
ایک ایسے نظام میں جہاں ایک خاتون کی طاقت اکثراس کا چہرہ اور اس کی جوانی ہوتی ہے، یہ ناقابل معافی سرمئی بال بڑھاپے کا اضطراب پیدا کرنے والا اشارہ ہو سکتے ہیں، اکثر کو کامیابیوں کی بجائے ظاہری شکل و صورت سے جانچا جاتا ہے، خاتون جتنی بڑی ہوتی جاتی ہے، وہ سماجی اور پیشہ ورانہ دونوں سیاق و سباق میں اتنی ہی ’پوشیدہ‘ نظر آتی ہے۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ کارپوریٹ کاسمیٹک کمپنیاں خواتین – اور مردوں – کو ہدف بناتے ہوئے لاکھوں کی تعداد میں بالوں کے رنگ کی کٹس بناتی ہیں جو باقاعدگی سے ہر چھ ہفتے بعد اپنے بالوں میں زہریلے کیمیکل لگاتی ہیں۔
خواتین، جو خاص طور پر عمر کے تعصب سے پریشان رہتی ہیں، اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں متعلقہ اور مصروف رہنے کے لیے نوجوانوں کی شبیہ کو برقرار رکھنے کے غیر معمولی سماجی دباؤ کے سامنے جھک جاتی ہیں۔
جیسا کہ زیادہ تر مابعد نوآبادیاتی ممالک میں، امیر طبقہ انگریزی میڈیم کی تعلیم میں غرق ہوتا ہے، ایسے میں آبائی روایات کو پرانے زمانے اور غیرمہذب تصور کرنا معمول ہے۔ مغربی موسیقی، مغربی لباس اور برگر کو غزلوں، غراروں اور تکہ کبابوں سے زیادہ بہتر سمجھا جاتا ہے۔
شادی کے قابل چیز
ہمارے خوبصورتی کے معیارات ٹھوس طور پر یورپی ہیں – میری اپنی جلد کی سیاہ رنگت کو روزانہ ہلکا کرنے والی تکنیکوں کا نشانہ بنایا جاتا تھا جس میں ہلدی کے روایتی چہرے اور باڈی ماسک سے لے کر کیمیائی طور پر زہریلی ’چمک بڑھانے والی‘ یا ’گورا‘ کرنے والی کریموں تک اس فضول امید میں کہ یہ ایک دن زیادہ سماجی طور پر قابل قبول رنگت بن جائے گی اور مجھے شادی کے قابل شے بنا دے گی۔
جنوبی ایشیا، ایک ایسا خطہ ہے جو مغربی دنیا کے لیے مہندی اور انڈگو جیسے ٹینکٹوریل پودوں کا بنیادی ذریعہ ہے جہاں پودوں پر مبنی بالوں کا رنگ تیزی سے بڑھتا رجحان ہے، چند اثر انگیز طبقے اپنی جڑوں کو چھپانے کے لیے پودوں کا سہارا لیتے ہیں۔
مہندی کا، بہت سے لوگوں کی سرمئی جڑوں کو دلیری کے ساتھ ڈھانپنے والی نارنجی رنگ، زیادہ تر استعمال ’نچلے‘ سماجی طبقوں میں دیکھا جاتا ہے۔
یہ طریقہ آکسیڈیشن پر مبنی رنگوں کی باریکی اور خوبصورتی کی طرح نہیں جسے متوسط اور اعلیٰ طبقہ ترجیح دیتا ہے۔
لہٰذا جب تیس سال کاسمیٹک ملٹی نیشنل کمپنیوں میں کام کرنے کے بعد میں نے سیلون پروفیشنلز کے لیے صحت مند اور محفوظ کاسمیٹکس کے شعبے میں کام کرنے والی ایک چھوٹی سی بائیوٹیک میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا تو یہ دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ ہم جن پودوں کا استعمال کرتے ہیں ان میں سے بہت سے اس خطے سے تعلق رکھتے ہیں جس میں میں پلی بڑھی ہوں۔
جنوبی ایشیائی کاسمیٹک کے ماہرین اور ہیئر سٹائلسٹ رائے عامہ کے رہنما حیران ہوئے بغیر انہیں مسترد کرتے ہیں۔
حالیہ مطالعات کے مطابق 72 فیصد فرانسیسی خواتین زیادہ قدرتی بالوں کے رنگ کے آپشن کے لیے ہیئر سیلون تبدیل کرتی ہیں۔
بالوں کی دیکھ بھال کے شعبے میں بڑی کمپنیوں میں لوریل اور فرٹیر سے لے کر ویلا اور شوارزکوف تک تمام ’پودوں پر مبنی‘ بالوں کے رنگ متعارف کرائے گئے ہیں جو 100 فیصد پودوں سے لے کر پودوں کی کسی حد تک پودوں پر مبنی ہیں۔
جیسے جیسے کیمیائی بالوں کے رنگوں کے زہریلے پن کے بارے میں مزید معلومات سامنے آتی ہیں، زیادہ آمدنی والے ممالک میں محفوظ اور صحت مند اختیارات کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس بڑھتی ہوئی مانگ نے مینوفیکچررز کو مزید نفیس آپشنز پیش کرنے کی ترغیب بھی دی ہے - پودوں پر مبنی بالوں کے رنگوں کے لیے کلر پیلیٹ جو آج ہلکے سنہرے بالوں سے لے کر گہرے بھورے تک پھیلے ہوئے ہیں جو سفید بالوں کے لیے بہتر اور زیادہ دیرپا کوریج فراہم کرتے ہیں۔
ذمہ دارانہ انتخاب
اس حقیقت کے علاوہ کہ 100 فیصد پودوں سے بنائے گئے بالوں کے رنگ کلائنٹ اور ہیئر سٹائلسٹ دونوں کے لیے ایک صحت مند آپشن ہیں، جو ماحولیاتی لحاظ سے بھی زیادہ ذمہ دار انتخاب ہیں کیونکہ یہ آبی گزرگاہوں کو آلودہ نہیں کرتے ہیں۔ ان میں سائلوکسینز یا دیگر زہریلے مادے بھی نہیں ہوتے جو بالوں کے کٹیکلز کو ہموار کرنے کے لیے آکسیڈیشن کے بعد استعمال کیے جانے والے سلیکون پر مبنی کنڈیشنر کی وجہ سے ہوا میں خارج ہوتے ہیں۔
درحقیقت، پودوں سے بنائے گئے رنگ بالوں کو ناصرف زیادہ رنگت اور کوریج زیادہ دیتے ہیں بلکہ یہ ایک گہرا، مضبوط اور تحفظ دینے والا علاج بھی ہے جو رنگ اور بالوں کی حفاظت کے لیے سلیکون پر مبنی ہیئر کیئر پروڈکٹس کے استعمال کی ضرورت کو اگر ختم نہیں کرتا لیکن کم ضرور کرتا ہے۔
پرڈیو یونیورسٹی کی ڈاکٹر نصرت جنگ کی ایک اہم تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ بالوں کی دیکھ بھال کرنے والی زیادہ تر مصنوعات، بنیادی طور پر جب گرم آلات کے ساتھ استعمال کی جاتی ہیں تو، ڈی 4 اور ڈی 5 سائلوکسین کی غیر معمولی مقدار خارج کرتی ہیں جو حیاتیاتی، جلن اور ممکنہ طور پر زہریلے ہوتے ہیں۔ لنگ لائنینگ کی تہہ پر اس کے اثرات کی تحقیقات کے لیے مزید مطالعہ جاری ہے۔.
اس بڑھتی ہوئی مانگ نے مینوفیکچررز کو مزید نفیس اختیارات پیش کرنے کی ترغیب بھی دی ہے - پودوں پر مبنی بالوں کے رنگوں کے لیے کلر پیلیٹ جو آج ہلکے سنہرے بالوں سے لے کر گہرے بھورے تک پھیلے ہوئے ہیں اور سفید بالوں کے لیے بہتر اور زیادہ دیرپا کوریج فراہم کرتے ہیں۔
پھر بھی، گلوبل ساؤتھ میں، یہ صحت مند اور قدرتی مصنوعات، جو ان کی اپنی زمین سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کی اپنی ثقافتی جڑوں سے پیدا ہونے والی روایات سے پیدا ہوئی ہیں، کے بارے میں مقامی آبادی بہت کم دلچسپی رکھتی ہیں۔ نوآبادیاتی ماضی سے جڑے گہرے تعصبات ہیئر سٹائلسٹ اور ان کے عوام کو ان کے اپنے ورثے کے قدرتی اختیارات کو مسترد کرنے کا سبب بنتے ہیں۔
کاسمیٹک کمپنیاں ہمارے سیارے کے کم مراعات یافتہ خطوں میں صارفین کو بہت کم انتخاب اور تعلیم کی پیشکش کرتی ہیں اور عوام کے دباؤ کے بغیر، غیر زہریلے، سستے متبادل پیش کرنے کے لیے بہت کم ترغیب دیتے ہیں۔
خوشی کی بات یہ ہے کہ آج کل نوآبادیاتی قوموں کے نوجوانوں میں ایک تحریک بڑھتی جا رہی ہے، جو ثقافتی ورثے کو گیت، زبان اور لباس میں زندہ کر رہی ہے۔ عوامی اور قوم پرست تحریکوں کے باوجود ماضی کی روایات کو جدید طریقوں کے ساتھ زندہ کیا جا رہا ہے۔
لڑکیوں کا جینز اور سنیکر پر ساڑھی بلاؤز اور جھمکا بالیاں پہننا ایک ٹرینڈ بنتا جا رہا ہے۔ کلاسیکی انڈین کھانوں نے پوری دنیا کے باورچیوں کے ذریعہ مسالے سے بڑھی ہوئی ترکیبوں کو متاثر کیا ہے۔
امید ہے کہ صحت اور خوبصورتی کے معاملات میں بھی، اپنی ہی زمین سے اگائے جانے والے محفوظ حل، جن سے ماضی کی نسلوں نے فائدہ اٹھایا تھا، پودوں کی کاشت اور دیکھ بھال اب مغربی خواتین کے لیے صحت مند آپشن کے طور پر برآمد کیے جا رہے ہیں، آخر کار وہ مقامی اہمیت بھی دوبارہ حاصل کریں گے جس کی وہ مستحق ہیں۔
مصنفہ: نازش سعد منچن باخ کلین ٹیک میں سرمایہ کار اور کراچی سے تعلق رکھنے والے کاروباری کنسلٹنٹ ہیں جو پیرس میں مقیم ہیں۔ وہ یورپ میں کاسمیٹک بائیوٹیک کمپنی ٹیرے ڈی کولیور کی پارٹنر ہیں۔
یہ تحریر ساپن نیوز ویب سائٹ پر انگریزی میں شائع ہوچکی ہے۔