ویتنام میں دو ہزار فٹ طویل شیشے کا پل

ویتنام میں شیشے سے بنا ایک ایسا پل عوام کے لیے کھول دیا گیا جسے دنیا کا طویل ترین پل کہا جا رہا ہے۔

پل کھلنے کے بعد پہلے تین روز میں اب تک 15 ہزار افراد اس پر جا چکے ہیں (اے ایف پی)

ویتنام میں شیشے سے بنا ایک ایسا پل عوام کے لیے کھول دیا گیا جسے دنیا کا طویل ترین پل کہا جا رہا ہے۔

ملک کے شمالی صوبے سون لا میں بنائے گئے اس پل کی بلندی دبئی کے برج خلیفہ ٹاور کی اونچائی کا تقریباً تین چوتھائی ہے۔

باک لونگ نامی جس کا ویتنامی زبان میں مطلب سفید ڈریگن ہے دو ہزار فٹ طویل ہے۔ سر سبزوشاداب علاقے میں واقع اس پل کی طوالت چین میں بنے اس طرح کے شیشے کے پل سے زیادہ ہو گئی ہے۔

چین میں واقع پل 1700 فٹ بلند ہے جس میں پانچ سو لوگوں کا بوجھ آسانی سے برداشت کرنے کی صلاحیت ہے۔

ویتنام میں بنایا گیا پل ہفتے کو عوام کے لیے کھولا گیا۔ سفید رنگ کے شیشے سے بنایا گیا یہ پل بلند مقامات پر جانے کا شوق رکھنے والے افراد کے لیے دلچسپی کا سبب ہے۔

پل کھلنے کے بعد پہلے تین روز میں اب تک 15 ہزار افراد اس پر جا چکے ہیں۔

موک چاؤ آئی لینڈ ٹورسٹ ایریا کے نمائندے ہانگ تھی نوہ کے مطابق پہلے روز چار ہزار لوگ پل پر گئے کیوں کہ اسے ویتنام کے دونوں حصوں کے دوبارہ اتحاد کے موقعے پر دی جانے والی چار روزہ تعطیلات کے موقعے پر کھولا گیا تھا۔

 

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پل پر جانے والے سیاحوں کا کہنا تھا کہ پل پر کھڑے ہو کر نظر آنے والے مناظر ’سکون بخش‘ اور ’شاندار‘ تھے۔

چھٹی والے دن پل پر جانے کا ٹکٹ بالغوں کے لیے 650000 ویتنامی زونگ (22.64 پاؤنڈ) اور بچوں کے لیے 450000 (15.67 پاؤنڈ) رکھا گیا ہے۔

ٹکٹ کی یہ قیمت خاصی زیادہ ہے جو عام دنوں میں 100000 زونگ یعنی 3.48 پاؤنڈ ہوتی ہے۔

پل تقریباً پانچ سو فٹ بلند ہے اور اس کے تختے اعلیٰ معیار کے شیشے سے تیار کی گئے ہیں جو شیشے کی تین تہوں پر مشتمل ہیں اور شیشے کی موٹائی ڈیڑھ انچ ہے۔

ویتنام نے اس پل کے لیے کیبل کار کا مکمل نظام جنوبی کوریا سے درآمد کیا۔ ابتدائی مرحلے میں حفاظت یقینی بنانے کی خاطر ایک وقت میں صرف پانچ سو لوگوں کو پل پر قدم رکھنے کی اجازت دی گئی۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا