شادی کی ویب سائٹ پر ملازمت کی پیشکش کرنے والی خاتون

خاتون نے اس شخص کو ملازمت کی پیشکش کر دی جن سے ان کی ملاقات شادی بیاہ کے لیے بنائے گئے ویب پورٹل جیون ساتھی ڈاٹ کام پر ہوئی تھی۔

تصویر: آدتیہ پال انسٹاگرام

بھارت میں شادی بیاہ کے لیے بنائی جانے والی ویب سائٹ پر ممکنہ شوہر کو ڈیٹ کے بجائے ملازمت کی پیشکش کرنے والی کاروباری خاتون کا ٹوئٹر اکاؤنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

تاہم بات نہ بن سکی کیوں کہ مذکورہ شخص اس سے زیادہ تنخواہ چاہتے تھے جتنی کہ خاتون نے انہیں پیشکش کی تھی۔

بھارتی شہر بنگلور میں قائم سالٹ نامی کمپنی کی شریک بانی آدیتہ پال نے اپنے والد کی ناپسندیدگی کے پیغامات کے سکرین شاٹس ٹوئٹر پر شیئر کیے ہیں۔ والد کے علم میں آیا تھا کہ خاتون نے اس شخص کو ملازمت کی پیشکش کر دی جن سے ان کی ملاقات شادی بیاہ کے لیے بنائے گئے ویب پورٹل جیون ساتھی ڈاٹ کام پر ہوئی تھی۔

خاتون نے مذاق میں کہا کہ ان کے والد نے یہ جاننے کے بعد کہ انہوں نے رومانوی تعلق آگے بڑھانے کی بجائے مذکورہ شخص سے ان کے کوائف مانگ لیے ہیں ان کے ساتھ اپنا رشتہ تقریباً ’ختم‘ کر دیا ہے۔

پال کے والد نے ان سے کہا کہ ’آپ جانتی ہیں کہ آپ نے کیا کیا؟ آپ شادی بیاہ کے لیے بنائی ویب سائٹس سے لوگوں کی خدمات ملازمت کے لیے حاصل نہیں کر سکتیں۔‘

ان کے والد نے مزید کہا: ’اب ان (مذکورہ شخص) کے والد کو کیا بتایا جائے؟‘میں نے آپ کا میسیج دیکھا ہے۔ آپ نے انہیں انٹرویو کے لیے انٹرنیٹ لنک دیا اور ان سے سی وی مانگا۔ جواب دیں پاگل لڑکی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پال نے سیدھا سادہ جواب دیا کہ مذکورہ شخص کا مالیاتی ٹیکنالوجی کے شعبے میں سات سال کا تجربہ تھا۔ خاتون نے اپنے والد کو جواب میں لکھا کہ ’فنانشل ٹیکنالوجی میں سات کا تجربہ بڑی بات ہے اور ہم لوگوں کو ملازمت پر رکھ رہے ہیں۔ میں معذرت چاہتی ہوں۔‘

پال کی پوسٹ کو 12 ہزار سے زیادہ لائیکس ملے اور اسے ایک ہزار سے زیادہ مرتبہ ری ٹویٹ کیا گیا۔ بعد میں پال نے اپنے فالورز کو بتایا کہ ان کے والد نے رشتے کے لیے درج کیے گئے ان کے کوائف ویب سائٹ سے ہٹا دیے ہیں۔

پال نے یہ انکشاف بھی کیا کہ مذکورہ شخص کی خدمات حاصل کرنے کی ان کی کوشش ناکام رہی۔ ٹوئٹر صارفین نے کاروباری خاتون کے عمل کو سراہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا: ’مجھے یہ اچھا لگا! سمجھدار لڑکی! کبھی گھر نہ بسانا یا اس وقت بسانا جب آپ چاہیں۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ’عام لوگ لنکڈ اِن کو رشتے کے لیے استعمال کرتے ہیں جب کہ خاص لوگ شادی کے لیے بنائی گئی ویب سائٹ کو لنکڈ اِن کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔‘

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ’مجھے یقین ہے کہ یہ وہ کام نہیں تھا جس حاصل کرنے کی وہ بنیادی طور پر توقع کر رہے تھے لیکن یہ تسلی بخش ثابت ہو سکتا تھا۔‘

 

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی خواتین