فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ پر آج صبح ہونے والے اسرائیلی حملے کے دوران ذرائع کے مطابق دو فلسطینی نوجوان ہلاک ہوگئے۔ ابن سینا ہسپتال جنین کے مطابق 10 فلسطینی نوجوان زخمی ہوئے۔
گذشتہ چند ہفتوں کے دوران اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران مسجد اقصیٰ کے احاطے میں کم از کم دو سو فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔
اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں گرفتاریوں اور فوجی کارروائیوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے جس سے فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپیں عام ہو گئی ہیں۔
ایک سال قبل بھی اسی طرح کی بدامنی کے نتیجے میں 11 روز لڑائی جاری رہی تھی۔ اس بدامنی نے بین الاقوامی سطح پر خدشات کو جنم دیا ہے۔