کرکٹ ورلڈ کپ کے 36ویں میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دے دی۔
افغانستان کے نائب کپتان گلبدین نائب نے کچھ دن قبل ان خیالات کا اظہار کیا تھا کہ اگرچہ ان کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہے لیکن وہ اس دوڑ میں شامل دیگر ٹیموں کو ٹف ٹائم دیں گے۔ ایسا انہوں نے کیا بھی لیکن عماد وسیم کی بدولت پاکستان کی کشتی اس منجدھار سے نکل آئی۔
گرین شرٹس کی جیت میں اہم کردار عماد وسیم نے ادا کیا اور 49 رنز کی اننگز دے کر ثابت کیا کہ وہ ایک میچ وننگ کھلاڑی ہیں۔
دوسری جانب اس جیت کے بعد پوائنٹ ٹیبل پر پاکستان کا سکور بھی بہتر ہوا ہے اور وہ نمبر چار پر آگیا ہے۔
اب پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کے کتنے امکانات ہیں، جانیے کرکٹ تجزیہ کار مظہر ارشد کے اس وی لاگ میں۔