روبوٹ کو چھونے کا احساس دینے والی مصنوعی جلد

سائنس دانوں نے ایک مصنوعی جلد تیار کی ہے جو روبوٹس کو انسانوں سے ملتے جلتے چھونے کا احساس دیتی ہے۔

کالٹیک میں سائنس دانوں کا مصنوعی جلد تیار کرنے کا مقصد انسانوں کو روبوٹس پر مزید موثر کنٹرول فراہم کرنا ہے (تصویر کالٹیک)

سائنس دانوں نے ایک مصنوعی جلد تیار کی ہے جو روبوٹس کو انسانوں سے ملتے جلتے چھونے کا احساس دیتی ہے۔

کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (کالٹیک) کے محققین کے مطابق یہ جلد روبوٹ کو درجہ حرارت، دباؤ اور یہاں تک کہ کوئی چیز زہریلی ہونے کا احساس کرنے کی صلاحیت دیتی ہے۔

یہ ٹیکنالوجی دریا میں آلودگی کے منبع کا پتہ لگانے سے لے کر یہ ’احساس‘ کرنے تک کہ آیا ہوائی اڈے پر کسی سامان میں دھماکہ خیز مواد تو نہیں، میں مدد گار ہوگی۔

اس ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے میڈیکل انجینیئرنگ کے اسسٹنٹ پروفیسر وی گاؤ نے کہا: ’جدید روبوٹ سکیورٹی، زراعت اور مینوفیکچرنگ میں زیادہ سے زیادہ اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ 

’ہم اس پر کام کر رہے ہیں کہ کیا ہم ان روبوٹس کو چھونے اور درجہ حرارت کا احساس دے سکتے ہیں؟ کیا ہم انہیں کیمیکل جیسا کہ دھماکہ خیز مواد اور متعدی بیکٹیریا اور وائرس جیسا کہ حیاتیاتی خطرات کو سمجھنے کے قابل بنا سکتے ہیں؟‘

یہ ٹیکنالوجی ایک روبوٹک پلیٹ فارم کا حصہ ہے جو انسانی جلد سے منسلک سینسر سے جڑی ہو سکتی ہے، جس سے کوئی شخص اپنی جلد سے روبوٹک بازو کو کنٹرول کر سکتا ہے۔

مصنوعی جلد کے اندر موجود سینسر ہائیڈروجیل میں ہوتے ہیں، جس سے روبوٹک ہاتھ ایک نرم، انسانی گوشت کی طرح محسوس ہوتا ہے۔ ان سینسرز کو جلد پر پرنٹ کیا جا سکتا ہے، جیسا کہ انک جیٹ پرنٹر کام کرتا ہے۔

ڈاکٹر گاؤ نے کہا: انک جیٹ پرنٹنگ سے مائع کی یہ بوندیں نکلتی ہیں اور یہ بوندیں سیاہی کا محلول ہیں لیکن سیاہی کی بجائے یہ ایک ایسا محلول ہے جسے ہم  باقاعدہ تیار کرتے ہیں۔ ہم نے اپنے لیے نینو میٹریلز کی مختلف قسم کے سیاہی تیار کی ہے۔‘

محققین کو اس سسٹم میں اب مزید بہتری کی امید ہے تاکہ تجارتی استعمال کے لیے اس کی مضبوطی اور فعالیت کو بہتر بنایا جا سکے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ڈاکٹر گاؤ نے کہا: ’میرے خیال میں ہم نے اس تصور کا ثبوت دکھایا ہے لیکن ہم اس روبوٹک جلد کی مضبوطی کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تاکہ یہ زیادہ دیر تک برقرار رہے۔

’ہم امید کرتے ہیں کہ نئی سیاہی اور نئے میٹیریلز کو بہتر بنا کر انہیں مختلف قسم کے ٹارگٹڈ اہداف کا پتا لگانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ہم اس کو زیادہ طاقت ور روبوٹس پر لگانا چاہتے ہیں اور انہیں زیادہ ہوشیار اور ذہین بنانا چاہتے ہیں۔‘

سائنس روبوٹکس کے جریدے کے تازہ شمارے میں مصنوعی جلد کی وضاحت کرنے والا ایک مقالہ شائع ہوا تھا، جس کا عنوان ’آل پرنٹڈ سافٹ ہیومن مشین انٹرفیس فار روبوٹک فزیو کیمیکل سینسنگ۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی