بھارت کے دہلی سے دبئی جانے والے ایک مسافر طیارے نے منگل کو پاکستان میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ترجمان سیف اللہ خان نے فنی خرابی کے باعث طیارے کے کراچی ہوائی اڈے پر اترنے کی تصدیق کی۔
انہوں نے بتایا کہ ’سپائس جیٹ کمپنی کا مسافر طیارہ تاحال کراچی ایئرپورٹ پر موجود ہے۔ فنی خرابی کے باعث یہ جہاز آج صبح نو بج کر 15 منٹ پر اجازت ملنے کے بعد جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترا گیا۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی طیارے کے کپتان نے جہاز میں خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا جس کے بعد اسے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔
’کچھ وقت تک مسافروں نے جہاز میں ہی انتظار کیا جہاں انہیں ریفریشمنٹ فراہم کی گئی۔‘
اس حوالے سے چند ٹوئٹر صارفین نے سوشل میڈیا سے پوسٹ بھی کیا۔
#Karachi: India's Spice Jet plane at Karachi airport, Pakistan.
— Rahul Upadhyay (@rahulrajnews) July 5, 2022
Passengers of #Indian plane transferred to transit lounge. Passengers being looked after in the lounge. pic.twitter.com/GZ4ZFWsaXg
انہوں نے بتایا کہ یہ بوئنگ737 طیارہ ہے جو آج صبح آٹھ بج کر تین منٹ پر بھارت سے روانہ ہوا اور نو بج پر 50 منٹ پر اسے دبئی ایئرپورٹ پہنچانا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ’جہاز میں کل 138 مسافر موجود ہیں جنہیں باحفاظت ٹرانزٹ لاؤنج میں منتقل کرنے کے بعد کھانے پینے کا سامان اور دیگر ضروری سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
’اس دوران پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کے انجینیئر طیارے کے کاکپٹ میں جاکر خراب ہونے والے فیول انڈی کیٹر کا معائنہ کر رہے ہیں۔‘
انہوں نے انجینیئرز کے حوالے سے بتایا کہ فیول انڈی کیٹر کا مسئلہ جہاز میں فیول لیکیج کے باعث ہوا۔ تاہم یہ حتمی نہیں اور تفصیلی معائنہ جاری ہے۔‘
البتہ سپائس جیٹ کمپنی کے مطابق ’لائٹ انڈی کیٹر میں خرابی کے باعث طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔‘
کمپنی کے مطابق وہ بھارتی مسافروں کے لیے متبادل طیارہ روانہ کر رہے ہیں۔