کترینہ سے ’شادی‘ کا خواہشمند اب ’موت‘ کی دھمکیاں دینے لگا

ملزم انسٹا گرام پر کترینہ کیف کے ساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیوز ایڈٹ کر کے پوسٹ کرتا تھا۔

ایک مصور آئل پینٹنگ کی مدد سے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی تصویر بنا رہا ہے (اے ایف پی/ فائل فوٹو)

ممبئی پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور ان کے شوہر وکی کوشل کو مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں۔

ملزم کی شناخت منوندر سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایک سٹرگلنگ ایکٹر ہیں اور کترینہ کیف نے مداح بھی۔

ان کے بارے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ کترینہ کیف سے شادی کرنا چاہتے تھے اور یہی وجہ ہے کہ وہ گذشتہ چند مہینوں سے مسلسل اداکارہ کو سوشل میڈیا پر ’تنگ‘ کر رہے ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ملزم انسٹا گرام پر کترینہ کیف کے ساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیوز ایڈٹ کر کے پوسٹ کرتا تھا۔

اس سے قبل آج ہی سانتا کروز پولیس نے بھی ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پولیس کا کہنا ہے کہ وکی کوشل نے سانتا کروز پولیس سٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ وکی کوشل کا کہنا تھا کہ ملزم انسٹاگرام پر دھمکی آمیز پیغامات پوسٹ کرتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ (ملزم) کترینہ کیف کا پیچھا کرتا تھا اور انہیں دھمکاتا رہا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل