ٹھنڈے فرائز: نوجوان نے میکڈونلڈز کے ملازم کو گولی مار دی

پولیس اور نیویارک پوسٹ کے مطابق یہ معاملہ 40 سالہ خاتون اور متاثرہ لڑکی کے درمیان بحث سے شروع ہوا۔

میکڈونلڈز نے 14 فروری 2022 کو کیلیفورنیا میں گوشت سے پاک نیا برگر متعارف کرایا تھا (فوٹو: اے ایف پی)

امریکہ کے شہر نیویارک میں ایک نوجوان نے اپنی والدہ کو ٹھنڈے فرائز ملنے پر میکڈونلڈز کی خاتون ملازمہ کو گولی مار دی۔ پولیس کے مطابق مبینہ شخص گولی مار کر قتل کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس اور نیویارک پوسٹ کے مطابق شوٹنگ کے اس واقعے میں 20 سالہ مائیکل مورگن نے پیر کی شام بروکلین میں میکڈونلڈ کے 23 سالہ ملازمہ کو گولی مار دی۔

متاثرہ لڑکی کی حالت تشویشناک ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اخبار نے لکھا کہ یہ معاملہ ایک 40 سالہ خاتون اور متاثرہ لڑکی کے درمیان بحث سے شروع ہوا۔ خاتون نے لڑکی پر الزام لگایا کہ انہوں نے انہیں ٹھنڈے فرائز دیے تھے۔

خاتون نے اپنے بیٹے مورگن کو ویڈیو کال کی جو فاسٹ فوڈ چین پر آیا اور ملازم سے بحث شروع کردی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نیویارک پوسٹ نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ مورگن نے بحث کے بعد ملازم کو گولی مار دی۔ اخبار کا کہنا ہے کہ ملزم اس سے پہلے بھی مختلف جرائم کے الزام میں کئی بار گرفتار ہو چکا ہے۔

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ مورگن پر لوڈڈ اسلحہ رکھنے کا مجرمانہ الزام بھی عائد کیا گیا۔

این وائی پی ڈی کے ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق نیویارک میں فائرنگ کے متاثرین کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا نو فیصد کم ہے جو 1051 سے کم ہو کر 988 رہ گئی ہے۔

سمال آرمز سروے گروپ کے مطابق امریکہ میں ہر 100 افراد کے لیے تقریبا 120 بندوقیں ہیں۔

گن وائلنس آرکائیو کے مطابق 2020 میں آتشیں اسلحہ سے 45 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے جن میں سے نصف نے خودکشی کی تھی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا