پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے امریکہ کی عوام اور ذرائع ابلاغ کے اداروں تک اپنا نقطہ نظر پہنچانے کی غرض سے امریکی تعلقات عامہ کی کمپنی کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔
امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں قائم فینٹن آرلک ایل ایل سی نامی تعلقات عامہ کی کمپنی اور پی ٹی آئی یو ایس اے کے درمیان یکم اگست کو ایک معاہدہ طے پایا جس کے تحت ادارے نے اپنی گاہک جماعت پی ٹی آئی یو ایس اے کو جنوری 2023 تک پبلک ریلیشنز (تعلقات عامہ) کی خدمات فراہم کرے گی۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی یو ایس اے ایل ایل سی پاکستان میں عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف سے منسلک ہے لیکن یہ امریکہ کے مقامی قوانین کے تحت ایک لمیٹڈ لائی ایبیلیٹی کمپنی (ایل ایل سی) کی حیثیت سے رجسٹر ہے۔
معاہدے کے تحت فینٹن آرلک پی ٹی آئی یو ایس اے کو مواصلاتی خدمات (کمیونیکیشن سروسز) فراہم کرے گی، جن میں صحافیوں کو معلومات پہنچانا اور ان کی بریفنگز کا اہتمام کرنا، آرٹیکلز چھپوانا اور نشریاتی مواد نشر کروانا، پی ٹی آئی کے نمائندوں اور حامیوں کے انٹرویوز کا انتظام کرنا اور سوشل میڈیا سے متعلق مشاورت فراہم کرنا شامل ہوں گی۔
تاہم معاہدے میں واضح کیا گیا ہے کہ فینٹن ارلک کی خدمات صرف مندرجہ بالا میدانوں تک ہی محدود نہیں ہوں گی۔
معاہدے پر پی ٹی آئی یو ایس اے کی طرف سے پارٹی کے قانونی مشیر سلمان روالا کے دستخط ہیں جبکہ فینٹن ارلک کی نمائندگی ڈیوڈ فینٹن نے کی ہے۔
پی ٹی آئی یو ایس اے فینٹن ارلک کی خدمات کے عوض امریکی کمپنی کو اخراجات کے علاوہ ماہانہ 25 ہزار امریکی ڈالر کا ریٹینرشپ ادا کرے گی جبکہ 750 ڈالرز سے زیادہ خرچ کی ادائیگی الگ سے کی جائے گی۔
پی ٹی آئی یو ایس اے کی جانب سے امریکی کمپنی کی خدمات حاصل کرنے کی معلومات منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تاثر قائم ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف فینٹن ارلک کے ذریعے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
Just discovered that @PTIofficial has hired a lobbying firm in DC at a cost of $25,000 per month.
— Uzair Younus عُزیر یُونس (@UzairYounus) August 11, 2022
As per documents filed on August 9, the party has engaged Fenton/Arlock LLC to support PTI's "goals for good relations with the United States and the Pakistani diaspora in the US." pic.twitter.com/GuIEowuOJn
پی ٹی آئی پاکستان نے اس تاثر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے لیے ذمہ دار احمد جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی یو ایس اے نے پبلک ریلیشنز کمپنی کی خدمات امریکی میڈیا میں اپنی کوریج بڑھانے کی غرض سے حاصل کی ہیں۔
شرم تم کو مگر نہیں آتی!
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) August 12, 2022
قوم میں امریکہ کیخلاف سازش تھیوری گھڑ کے ہیجان پیدا کیا ہوا ہے خود امریکہ سے ترلوں اور معافیوں پہ اترا ہوا ہے۔پہلے ایلچی بھیجے، پھر سفیر سے خود منت سماجت کی اور اب lobbyist رکھ کے معافی تلافی پہ کام ہو رہا ہے۔اس کپتان کے کتنے چہرے ہیں کمپیوٹر بھی پریشان ہے pic.twitter.com/G57EnL7d7t
انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں انہوں نے کہا اکثر سیاسی جماعتیں ایسی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرتی رہتی ہیں اور اس سے پاکستان کی دوسری پارٹیاں بھی مبرا نہیں ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
احمد جنجوعہ نے سوشل میڈیا پر فینٹن ارلک اور پی ٹی آئی یو ایس اے کے درمیان معاہدے کو امریکہ میں صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ تک رسائی کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری فواد حسین نے بھی ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ فینٹن ارلک ایل ایل سی ایک میڈیا ریلیشن شپ کی فرم ہے جو پی ٹی آئی یو ایس اے نے امریکی میڈیا میں اپنے نقطہ نظر کو اجاگر کرنے کے لیے انگیج کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسی کمپنیوں کا کام میڈیا اور سیاسی جماعتوں کے درمیان تعلقات کار استوار کرنا ہوتا ہے۔
میں نے کاغذات کے اردو ترجمے کیلئے کہا ہے تا کہ لائق فائق صحافی اور وزراء کو سمجھ آ سکے کہ یہ لابی فرم نہیں ہے بلکہ میڈیا ریلیشن شپ کی فرم ہے جو PTI USA نے میڈیا میں اپنے نقطہ نظر کو اجاگر کرنے کیلئے انگیجکی ہے، ان کمپنیز کا کام ہوتا ہے کہ وہ میڈیا اور پارٹی میں تعلقات کار بنائیں https://t.co/7TUshSFWbw
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 12, 2022
اس سلسلے میں اسلام آباد میں امریکی سفیر ڈیوڈ بلوم کے حالیہ خیبر پختونخوا کے دورے کا ذکر بھی کیا جا رہا ہے جس میں انہوں نے صوبے میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے لیے 36 گاڑیوں کا تحفہ بھی پیش کیا۔
عمران خان کی امریکی سفیر بلوم سے ٹیلی فون/ویڈیولنک وغیرہ کے ذریعےبات چیت میں قطعاً کوئی صداقت نہیں۔ یہ سیاسی طور پرعمران خان سےخوفزدہ امپورٹڈ سرکار کی ان کیخلاف بہتان تراشی کی طےشدہ مہم کاحصہ ہے۔ہمیں ایسے بہت سےجھوٹےدعووں کی توقع ہےاور”ثبوت“بھی آئیں گے۔
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) August 11, 2022
تاہم پاکستان تحریک انصاف نے امریکی سفیر کے دورے کو معمول کی سرگرمی قرار دیا تھا۔