بلڈ شوگر کو 50 فیصد تک کم کرنے والی عام سی سبزی

محققین نے چوہوں پر اس نظریے کا تجربہ کیا۔ طبی طور پر ذیابیطس کے  شکار چوہوں کے تین گروپوں کو پیاز کے عرق کی مختلف خوراکیں دی گئیں تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ آیا اس سے دوا کے اثر میں اضافہ ہو گا یا نہیں۔

طبی طور پر ذیابیطس کے  شکار چوہوں کے تین گروپوں کو پیاز کے عرق کی مختلف خوراکیں دی گئیں۔ (فوٹو پکسابے)

برطانیہ میں 40 سال سے زائد عمر کے 10 افراد میں سے ایک، اب ٹائپ ٹو ذیابیطس کا شکار ہے، جو ایک ایسی صورتحال ہے جس کے باعث آپ کے خون میں چینی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ تاہم، ایک عام سبزی ہے جو خون میں شوگر کو 50 فیصد تک کم کر سکتی ہے  اور ذیابیطس کے مریضوں کے علاج میں ’ممکنہ استعمال‘ ہو سکتی ہے۔

ٹائپ ٹو ذیابیطس کے شکار افراد بلڈ شوگر کو ریگولیٹ کرنے کے لیے اپنے لبلبے سے مناسب انسولین نہیں پیدا کرسکتے، جس کا مطلب ہے کہ ان کا بلڈ شوگر خطرناک حد تک بڑھ سکتا ہے۔

تاہم سان ڈیاگو میں اینڈوکرائن سوسائٹی کے 97 ویں سالانہ اجلاس میں پیش کیے گئے 2015 کے نتائج سے انکشاف ہوا کہ پیاز کا عرق، اینٹی ذیابیطس دوا میٹفارمین کے ساتھ ملا کر دینے سے ہائی بلڈ شوگر اور مجموعی کولیسٹرول کی سطح کو’تیزی سے کم‘ کر سکتا ہے۔

نائیجیریا کے ابرکا میں ڈیلٹا سٹیٹ یونیورسٹی کے مرکزی مطالعاتی مصنف انتھونی اوجی نے اس وقت کہا تھا، ’پیاز سستا اور آسانی سے مل جاتا ہے اور اسے خوراک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔ اسے ذیابیطس کے مریضوں کے علاج میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔‘

محققین نے چوہوں پر اس نظریے کا تجربہ کیا۔ طبی طور پر ذیابیطس کے  شکار چوہوں کے تین گروپوں کو پیاز کے عرق کی مختلف خوراکیں دی گئیں تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ آیا اس سے دوا کے اثر میں اضافہ ہو گا یا نہیں۔

خوراک 200، 400 اور 600 ملی گرام فی کلوگرام جسمانی وزن تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

محققین نے عام بلڈ شوگر والے چوہوں کے ایسے تین گروپوں کو دوا اور پیاز بھی دی جن کو ذیابیطس نہیں تھی۔

مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ ذیابیطس کے چوہوں میں سے جن کو 400 ملی گرام اور 600 ملی گرام فی کلوگرام جسمانی وزن خوراک دی گئی، ان کے خون میں شوگر کی سطح بنیادی سطح کے مقابلے میں بالترتیب 50 فیصد اور 35 فیصد تک ’تیزی سے کم‘ ہو جاتی ہے۔

پیاز کے عرق نے ذیابیطس کے چوہوں میں کولیسٹرول کی کل سطح کو بھی کم کردیا۔ 400 ملی گرام اور 600 ملی گرام کے سب سے زیادہ اثرات مرتب ہوئے۔

مطالعے سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ پیاز کے عرق کی وجہ سے ان چوہوں کے وزن میں اضافہ ہوا جن کو ذیابیطس نہیں تھی اور ذیابیطس والے چوہوں کے وزن میں اضافہ نہیں ہوا۔

انتھونی اوجیح نے وضاحت کی کہ ’پیاز میں کیلوریز زیادہ نہیں ہوتیں۔ تاہم ایسا لگتا ہے کہ اس سے میٹابولک ریٹ میں اضافہ ہوتا ہے اور اس کے ساتھ بھوک میں اضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے کھانا کھانے میں اضافہ ہوتا ہے۔

’ہمیں وہ طریقہ کار تلاش کرنا چاہیے جس کے ذریعے پیاز خون میں گلوکوز کم کرتا ہے۔ ہمارے پاس ابھی تک کوئی وضاحت نہیں ہے۔ ‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی صحت