پاکستانی سیاست میں ایک بار پھر اس وقت ہل چل ہوئی جب وزیراعظم شہباز شریف کی مریم نواز اور دیگر افراد کے ساتھ ہونے والی بات چیت کی آڈیو لیک ہوئی۔
بعدازاں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے اس وقت کے پرسنل سیکرٹری اعظم خان کی گفتگو کی آڈیو بھی لیک ہوئی۔
ان تمام لیک ہونے والی آڈیوز کی اب تک کسی نے تردید نہیں کی بلکہ عمران خان، شہباز شریف اور مریم نواز ان میں ہونے والی باتوں کا دفاع کرتے دکھائی دیے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ڈارک ویب پر ’انڈی شیل‘ کے نام سے اکاؤنٹ پر پہلے تو ان آڈیوز کی بولی لگائی گئی اور لکھا گیا کہ سب سے زیادہ بولی لگانے والے کو آڈیوز فروخت کی جائیں گی اور بتایا گیا کہ 8 جی بی کی فائل میں اہم عہدیداروں کی آڈیو موجود ہے۔
انڈی شیل کے نام سے ٹوئٹر پر ایک اکاؤنٹ بھی سامنے آیا جو مبینہ طور پر اسی ہیکر کا ہے، جو مزید آڈیوز کی موجودگی کا دعویٰ کرتا رہا ہے۔
اس اکاؤنٹ کے اب تک 64 ہزار سے زیادہ فالورز ہو چکے ہیں مگر یہ اکاؤنٹ کسی کو خود فالو نہیں کر رہا۔
اپنے اس اکاؤنٹ کی بائیو میں انڈی شیل نے لکھا ہے کہ اکاؤنٹ 30 ستمبر کو ڈیلیٹ ہو جائے گا۔
اس کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ 27 ستمبر کو اس اکاؤنٹ سے ہونے والی ٹویٹ لکھا گیا تھا کہ تمام تر آڈیوز 30 ستمبر کو ریلیز کر دی جائیں گی۔
All audios will be released this Friday.
— Indishell (@Indishellgp) September 26, 2022
09/30 Mark your calendar. RT
مگر 27 ستمبر کو ہونے والی ٹویٹ کے بعد اب تک س اکاؤنٹ سے کوئی ٹویٹ نہیں کی گئی۔
یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا صارفین ’مزید آڈیوز‘ کے لیے ہیکر کے ایک بار پھر ایکٹو ہونے کا انتظار کر ہے ہیں اور دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
ٹوئٹر صارف سلمان درانی نے ٹویٹ میں سوال کیا: ’ہیکرز نے کس ٹائم اٹھنا ہے؟‘
ہیکرز نے کس ٹائم اٹھنا ہے؟
— Salman Durrani (@DurraniViews) September 30, 2022
کاشف سومرو نے ’ہیکر بھائی‘ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’عوام انتظار کر رہی ہے۔‘
ہیکر بھاٸی کدھر ھو ناشتہ کر لو چاۓ شۓ پی لو ویڈیو آڈیو نوں ٹاکی شاکی مار کے بسم اللہ کرو عوام انتظار کر رہی ھے
— kashif soomro (@kashifsoomro_) September 30, 2022
قدرت اللہ نامی صارف نے لکھا کہ ’ہیکر بھائی اپنا خیال رکھنا۔ اگر ایزی لوڈ یا پیکج کی ضرورت ہوئی تو بتا دینا تم گھر سے باہر نہ نکلنا۔‘
ہیکر بھائی اپنا خیال رکھنا اگر ایزی لوڈ یا پیکج کی ضرورت ھوئی تو بتا دینا تم گھر سے باہر نہ نکلنا
— (@qudratsmi20) September 28, 2022
pic.twitter.com/3mfuiFDTkW
کچھ لوگ بے صبری سے آڈیوز کے لیک ہونے کا انتظار کر رہے ہیں جبکہ کچھ کے خیال میں اب آڈیوز نہیں آنی۔
ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’میرے خیال سے (ہیکر کو) خریدا گیا ہے۔‘
میرے خیال سے خریدا گیا ہے
— صابرالرحمان (@SABIRURREHMAN9) September 30, 2022
اگر وہ سچا پاکستانی ہے تو سارے ویڈیوز اڈیوز ببلک کرے گا
اور سب کو بے نقاب کرے گا #PMgate
سلطان طاہر نے انڈی شیل کے ڈارک ویب اکاؤنٹ کا سکرین شاٹ شیئر کرکے لکھا کہ ہیکر اپنے اکاؤنٹ پر 28 ستمبر کے بعد آن لائن نہیں ہوا۔ اس کے جواب میں بھی ایک صارف نے لکھا کہ ’بک گیا۔‘
He wasn't came online from 28th night pic.twitter.com/56IjIlN1Mj
— Sultan Tahir (@suny_why) September 30, 2022