’گبر آیا تھا‘

عمران خان کے ایڈیشنل جج زیبا چوہدری کی عدالت میں جانے کو کارٹونسٹ ظہور نے اپنے انداز میں کچھ یوں بیان کیا ہے۔

عمران خان آج ایڈیشنل جج زیبا چوہدری سے معذرت کرنے عدالت گئے (خاکہ ظہور)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان جمعے کو ایڈیشنل جج زیبا چوہدری سے معذرت کرنے کے لیے اسلام آباد کی ایک عدالت گئے۔

جب عمران خان عدالت پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ ایڈیشنل جج زیبا چوہدری موجود نہیں۔ 

اس پر سابق وزیراعظم عمران خان نے وہاں موجود عدالتی عملے سے کہا کہ وہ ان کا پیغام ایڈیشنل جج تک پہنچا دیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عمران خان کے مطابق: ’آپ نے جج زیبا چوہدری صاحبہ کو بتانا ہے کہ عمران خان آئے تھے، زیبا چوہدری سے معذرت کرنے آیا تھا۔

’میری کسی بات سے ان کی دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت خواہ ہوں۔ آپ گواہ رہنا کہ ان کی عدالت میں معذرت کی ہے۔‘

اس پر عدالتی عملے نے جواب دیا کہ ’آپ کا پیغام پہنچا دیں گے۔‘

کارٹونسٹ ظہور نے اس سارے واقعے کو اپنے انداز میں کچھ یوں پیش کیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کارٹون