ویمنز ایشیا کپ: عمیمہ پانچ وکٹیں لینے والی دوسری پاکستانی بولر

13 اکتوبر کو سیمی فائنل میں پاکستان کا سامنا سری لنکا سے ہی ہوگا۔

ویمن ایشیا کپ کے آخری گروپ میچ میں 11 اکتوبر 2022 کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بولر عمیمہ سہیل سری لنکن بیٹر کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن منا رہی ہیں (پاکستان کرکٹ بورڈ)

ویمنز ایشیا کپ کے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے جبکہ پاکستانی بولر عمیمہ سہیل نے 13 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی بنایا ہے۔

عمیمہ سہیل کو پلیئر آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا ہے۔

اس سے قبل ندا ڈار بھی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہی پانچ وکٹیں حاصل کرچکی ہیں۔ ندا ڈار نے 2018 کے ایشیا کپ میں سری لنکا ہی کے خلاف 21 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

ویمنز ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں 13 اکتوبر کو پاکستان کا سامنا سری لنکا سے ہی ہونے والا ہے۔

سری لنکا  کے 113 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنر منیبہ علی نے 10 اور سدرہ امین نے 13 رنز بنائے اور کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئیں۔

اس کے بعد کپتان بسمہ معروف 13 اور عمیمہ سہیل بھی صرف سات رنز کا اضافہ کر سکیں۔ تاہم بعد میں عالیہ ریاض اور ندا ڈار نے 46 رنز کی شراکت داری کی۔

عالیہ ریاض 20 رنز بنا کر ایک زور دار شاٹ کھیلتے ہوئے بولر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئیں جبکہ ندا ڈار نے کل 26 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں۔

عالیہ ریاض کے کیچ آؤٹ ہونے کے بعد عائشہ نسیم آئیں اور پانچ گیندوں پر 16 رنز سکور کیے جن میں دو چھکے بھی شامل تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سری لنکن ٹیم کی جانب سے پاکستانی بیٹرز کے خلاف کل سات بولرز کو آزمایا گیا۔ سری لنکا کی ٹیم نے تین آسان کیچز بھی چھوڑے جس کی وجہ سے عالیہ ریاض اور ندا ڈار کا حوصلہ مزید بڑھا۔

میچ کے آغاز میں سری لنکا کی ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 112 رنز ہی بنا سکی تھی۔

پاکستان کی جانب سے عمیمہ اقبال نے پانچ، طوبیٰ حسن نے دو اور ندا ڈار نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ