پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان رواں ماہ کے آغاز میں لانگ مارچ کے دوران خود پر ہونے والے حملے کے بعد آج پہلی مرتبہ عوامی جلسے سے خطاب کرنے جارہے ہیں، جس کے لیے انہوں نے لانگ مارچ کے شرکا کو راولپنڈی پہنچنے کا کہہ رکھا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
تین نومبر کو پنجاب میں وزیرآباد کے اللہ والا چوک کے قریب سابق وزیراعظم عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں ان کی ٹانگ پر گولیاں لگی تھیں اور لانگ مارچ کی رفتار تھم گئی تھی۔
24 نومبر کو ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد مشورہ دیا ہے کہ عمران خان اب سفر کر سکتے ہیں۔
آج (26 نومبر کو) راولپنڈی میں جلسے کے لیے عمران خان کے کنٹینر کو بھی مکمل طور پر بلٹ پروف بنایا گیا ہے۔
اس ساری صورت حال کو کارٹونسٹ ظہور نے کچھ یوں بیان کیا ہے۔