بنگلہ دیش کے کرکٹر شکیب الحسن کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم

شکیب سابق رہنما شیخ حسینہ کی پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قانون ساز اسمبلی ہیں۔

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کانپور کے گرین پارک کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بنگلہ دیش کے شکیب الحسن فیلڈنگ کر رہے ہیں (منی شرما/ اے ایف پی)

بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے کرکٹر شکیب الحسن کے اثاثوں کو ضبط کرنے کا حکم دیا ہے جو سٹار کرکٹر کے لیے ملک کی سابق رہنما شیخ حسینہ سے وفاداری پر تازہ ترین قانونی سردردی ثابت ہوئی ہے۔

شکیب سابق رہنما شیخ حسینہ کی پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قانون ساز اسمبلی ہیں۔ شیخ حسینہ کو گذشتہ سال طلبہ کی قیادت میں ہونے والی بغاوت میں معزول کر دیا گیا تھا اور وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے پڑوسی ملک بھارت فرار ہو گئی تھیں۔

حسینہ سے اس کے تعلقات نے انہیں عوامی غصے کا نشانہ بنایا۔ وہ بغاوت کے دوران مظاہرین کے خلاف پولیس کے مہلک کریک ڈاؤن کی وجہ سے مارے جانے والے افراد کے واقعات کی تحقیقات کا سامنا کرنے والے درجنوں افراد میں شامل ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس پر ان الزامات پر کوئی فرد جرم عائد نہیں کی گئی ہے لیکن فی الحال ان پر تین لاکھ ڈالرز سے زیادہ کے چیک باؤنس ہونے کے دھوکہ دہی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

جنوری میں عدالت کی جانب سے شکیب کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جانے کے بعد دارالحکومت ڈھاکہ کے ایک مجسٹریٹ نے پیر کو ضبطی کا حکم دیا۔

شکیب کینیڈا میں ایک ڈومیسٹک ٹوئنٹی 20 کرکٹ مقابلے میں کھیل رہے تھے جب حسینہ کی حکومت گر گئی اور تب سے وہ بنگلہ دیش واپس نہیں آئے۔

بائیں ہاتھ کے آل راؤنڈر نے بنگلہ دیش کے لیے 71 ٹیسٹ، 247 ایک روزہ بین الاقوامی اور 129 ٹوئنٹی 20 کھیلے ہیں اور مجموعی طور پر 712 وکٹیں حاصل کیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ