چین کے 18 بمبار طیاروں کا تائیوان کے دفاعی زون میں داخلہ

تائیوان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 طیارے دفاعی زون میں داخل ہوئے جن میں 18 جوہری صلاحیت کے حامل H 6 بمبار طیارے بھی شامل ہیں۔

ایچ-سکس چین کا طویل فاصلے تک مار کرنے والا اہم بمبار طیارہ ہے اور یہ جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے (فائل فوٹو/ اے ایف پی)

چین نے تائیوان کے فضائی دفاعی زون میں جوہری صلاحیت کے حامل ریکارڈ 18 بمبار طیارے بھیجے ہیں۔

تائیوان نے منگل کو کہا ہے کہ بیجنگ نے چند روز قبل ہی تائپے کی مزید درآمدات پر پابندی عائد کی تھی اور اس کے بعد تعلقات خراب ہونے کی یہ تازہ ترین علامت ہے۔

جمہوری تائیوان کو چین کی طرف سے حملے کا مسلسل خطرہ رہتا ہے۔ بیجنگ اس خود مختار جزیرے کو اپنے علاقے کے حصے کے طور پر دیکھتا ہے اور سمجھتا ہے کہ وہ ایک دن اس پر قبضہ کر لے گا۔

سائی انگ وین 2016 میں تائیوان کی صدر بنی تھیں اور اس وقت سے بیجنگ نے اس ملک پر فوجی، سفارتی اور اقتصادی دباؤ بڑھا دیا ہے۔ سائی انگ وین اس موقف کو مسترد کرتی ہیں کہ یہ جزیرہ چین کا حصہ ہے۔

تائیوان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 طیارے جزیرے کے جنوب مغربی فضائی دفاعی شناخت زون (اے ڈی آئی زیڈ) میں داخل ہوئے جن میں 18 جوہری صلاحیت کے حامل H 6 بمبار طیارے بھی شامل ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کی جانب سے مرتب کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق تائی پے نے جس وقت ستمبر 2020  سے روزانہ دراندازی کے اعداد و شمار جاری کرنا شروع کیے ہیں، اس کے بعد سے یہ ایک دن میں سب سے بڑی پرواز ہے۔

 ایسا چین کی جانب سے گذشتہ ہفتے تائیوان کی خوراک، مشروبات، الکوحل اور ماہی گیری کی مصنوعات پر درآمدی پابندی عائد کرنے کے بعد ہوا ہے۔

ان پابندیوں کے بعد تائیوان کے وزیراعظم سوسینگ چانگ نے بیجنگ پر بین الاقوامی تجارتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور جزیرے کے خلاف ’امتیازی سلوک‘ کا الزام عائد کیا تھا۔

ایچ-سکس چین کا طویل فاصلے تک مار کرنے والا اہم بمبار طیارہ ہے اور یہ جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

چین کی جانب سے شاذ و نادر ہی ایک دن میں پانچ سے زیادہ ایچ  سکس بمبار طیارے بھیجے جاتے ہیں، لیکن حالیہ ہفتوں میں پروازوں میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہوا ہے۔

تاحال صرف اکتوبر 2021 وہ مہینہ تھا جس میں ایچ سکس پروازوں کی سب سے زیادہ تعداد 16 تھی۔

لیکن گذشتہ ماہ چین نے 21 بمبار طیارے تائیوان کے اے ڈی آئی زیڈ میں بھیجے تھے، اور دسمبر 2022 میں تعداد فی الحال 23 ہے۔

بہت سے ممالک کا فضائی دفاعی شناخت زون (اے ڈی آئی زیڈ) ہے، جن میں امریکہ، کینیڈا، جنوبی کوریا، جاپان اور چین شامل ہیں۔

یہ کسی ملک کی فضائی حدود کی طرح نہیں ہیں۔ اس کے بجائے، وہ ایک بہت بڑا فضائی علاقہ ہوتا ہے، جس میں داخل ہونے والے کسی بھی غیر ملکی طیارے سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ مقامی ہوا بازی کے حکام کو اپنی شناخت بتائے گا۔

تائیوان کا اے ڈی آئی زیڈ اس کی فضائی حدود سے کہیں زیادہ بڑا ہے۔ اس میں نہ صرف چین کے اے ڈی آئی زیڈ بلکہ اس کے ملک کا کچھ حصہ بھی شامل ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا