راولپنڈی خودکش حملے میں ملوث ملزم 13 سال بعد گرفتار

سی ٹی ڈی نے نومبر 2009 میں سول لائنز راولپنڈی میں ہونے والے خود کش حملے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

نومبر 2009 میں سول لائنز راولپنڈی میں ہونے والے خود کش حملے میں 36 افراد ہلاک اور دوسرے کئی زخمی ہوئے تھے (اے ایف پی)

انسداد دہشت گردی فورس نے 2009 میں راولپنڈی خود کش حملے میں 36 افراد کی ہلاکت کی واردات میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب دعویٰ کیا کہ راولپنڈی سے انتہائی مطلوب مبینہ دہشت گرد اکمل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مبینہ دہشت گرد سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، جس میں بارودی مواد، چار ڈیٹونیٹر اور سیفٹی فیوز شامل تھے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشت گرد کی گرفتاری سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفشیش میں مبینہ دہشت گرد نے راولپنڈی میں 2009 کے دوران خودکش حملے میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

نومبر 2009 میں سول لائنز راولپنڈی میں خودکش حملے کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک اور کئی دوسرے زخمی ہوئے تھے۔ زیر حراست دہشت گرد کے دو ساتھی فوجی عدالت سے سزا پانے کے بعد جیل کاٹ رہے ہیں۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گرفتار دہشت گرد کے خلاف سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا جبکہ مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ 

ترجمان سی ٹی ڈی کے بقول پنجاب بھر میں دہشت گردی میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

سی ٹی ڈی پنجاب نے بدھ کو بھی ساہیوال میں دہشت گردی کا ایک منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کیا تھا۔

ترجمان کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی پنجاب کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے مبینہ دہشت گرد خرم علی کو گرفتار کر لیا۔ اس کے قبضہ سے ایک آئی ای ڈی، 30 بور کا ایک پستول اور چھ گولیاں برآمد ہوئیں-

ترجمان نے مزید کہا کہ ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی ساہیوال میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں-

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان