پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال 2023 کا استقبال

پاکستان سمیت دنیا کے آٹھ ارب لوگوں نے 31 دسمبر کی رات 12 بجے سال 2022 کو خیرباد کہتے ہوئے سال 2023 کا شاندار جشن کے ساتھ استقبال کیا۔

پاکستان سمیت دنیا کے آٹھ ارب لوگوں نے 31 دسمبر کی رات 12 بجے سال 2022 کو خیرباد کہتے ہوئے سال 2023 کا شاندار جشن کے ساتھ استقبال کیا۔

سال 2022 میں لوگوں نے جنگ، بڑھتی قیمتوں، قدرتی آفات، اموات کے ساتھ ساتھ لیونل میسی کا خواب بھی پورا ہوتا دیکھا۔

جہاں دنیا گذشتہ سال طوفان، زلزلوں اور جنگلوں میں لگی آگ سے لڑتی رہی وہیں پاکستان سیاسی و معاشی مشکلات کے ساتھ سیلاب جیسے آفت سے بھی لڑتا رہا۔

مگر اب پاکستان سمیت دنیا بھر کو سال 2023 سے اچھی امیدیں ہیں۔

نئے سال کی آمد پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ’2022 پاکستان کے لیے ایک اور مشکل سال تھا۔ بدترین سیلاب نےہماری معاشی مشکلات میں اضافہ کیا۔ سالِ نو کے لیے میرا عہد ہےکہ میں اس سال اپنا وقت اورتمام تر توانائیاں پاکستان کے لوگوں کی تکالیف کو کم کرنے،سیلاب زدگان کی بحالی اورپاکستان کو ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے استعمال کروں گا۔‘

ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیراعظم کے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا کہ ’مجھے امید ہے کہ یہ نیا سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھوک، جنگ، دہشت گردی، جرائم، فرقہ واریت اور سماجی تقسیم کے خاتمے کا سال ثابت ہو گا۔‘

یہاں دیکھتے ہیں کہ دنیا بھر کے لوگوں نے سال 2023 کا کس انداز میں استقبال کیا ہے:

یکم جنوری 2023 کے آغاز پر پاکستان کے شہر کراچی میں بڑی تعداد میں شہری نئے سال کی تقریبات کے دوران آتش بازی کا شو دیکھنے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے۔

 

یکم جنوری 2023 کی نصف شب کے بعد وسطی لندن میں نئے سال کی تقریبات کے دوران برطانوی دارالحکومت کی پہچان لندن آئی پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

شہری یکم جنوری 2023 کو جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں شہر کے سکائی لائن کے پس منظر میں فٹ برج سے نئے سال کا پہلا طلوع آفتاب دیکھنے پہنچے ہیں۔

نئے سال کی تقریبات کے دوران فرانسیسی دارالحکومت ایونیو ڈیس چیمپس ایلیسیز پر واقع پیرس کی پہچان آرک ڈی ٹریومفے پر ’ون‘ کی پروجیکشن کے ساتھ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جس دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 جاپان کے صوبے ایباراکی کے شہر اورائی میں نئے سال کے دن طلوع آفتاب دیکھنے کے لیے لوگ توری گیٹ کے سامنے جمع ہیں۔

31 دسمبر 2022 کی شب ایک بچے نے مرکزی روم میں نئے سال کی تقریبات کے دوران ایک پھلجھڑی اٹھا رکھی ہے جس کے پس منظر میں قدیم کولوزیم دیکھا جا سکتا ہے۔

نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے نصف شب رنگ و نور اور موزیکل شو کے دوران برلن کے تاریخی نشان برانڈنبرگ گیٹ پر آتش بازی کا مظاہرہ۔

نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے دبئی کے برج الخلیفہ پر رنگا رنگ آتش بازی۔

تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں نئی سال کی آمد پر کی جانے والی آتش بازی۔

امریکہ کے شہر نیویارک میں نئے سال کی آمد پر جشن۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا