برطانیہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے گا: رپورٹ

برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے رپورٹ کیا ہے کہ برطانیہ ایران کے پاسداران انقلاب کو باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دے گا۔

22 ستمبر، 2019 کو پاسداران انقلاب کے اہلکار پریڈ کر رہے ہیں (اے ایف پی/ ہینڈ آؤٹ/ ایرانی صدارتی محل)

برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ برطانیہ ایران کے پاسداران انقلاب کو، جس نے حکومت مخالف مظاہروں کے معاملے میں سات افراد کو برطانیہ کے ساتھ روابط پر گرفتار کیا، باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دے گا۔

اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ برطانوی اقدام کا اعلان چند ہفتوں میں ہو جائے گا۔

اس اقدام کو برطانیہ کے وزیر سلامتی ٹام ٹگینڈہاٹ اور وزیر داخلہ سویلا بریورمین کی حمایت حاصل ہے۔

ایران کے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد گروپ قرار دینے کا مطلب یہ ہے کہ اس گروپ سے تعلق رکھنا، اس کی اجلاسوں میں شرکت کرنا، اور سرعام اس کا لوگو اٹھانا جرم ہو گا۔

برطانوی ہوم آفس نے ٹیلی گراف کی رپورٹ پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

ایران کے پاسداران انقلاب نے گذشتہ ہفتے سات افراد کو حکومت مخالف مظاہروں پر برطانیہ کے ساتھ تعلق پر گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

22 سالہ کرد ایرانی خاتون مہسا امینی کی موت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔

خاتون کو ملک میں لباس کے ضابطے کے مطابق ’نامناسب لباس‘ پہننے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

ایران ان مظاہروں کو بیرونی سازش قرار دیتا آیا ہے۔

برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک نے گذشتہ بدھ کو ایران پر زور دیا تھا کہ وہ دہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو گرفتار کرنا بند کرے۔

 ان کا کہنا تھا کہ گرفتاریوں کو ’سفارتی فائدے‘ کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

(ایڈیٹنگ: بلال مظہر| ترجمہ: علی رضا)

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا