وراٹ کوہلی: ’کوئی سوچ بھی نہیں سکتا‘

وراٹ کوہلی نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جس کے بعد پاکستانی کھلاڑی داد کے ڈونگرے برسا رہے ہیں۔

وراٹ کوہلی سری لنکا کے خلاف 10 جنوری 2023 کو گوہاٹی میں کھیلے جانے والے میچ میں (اے ایف پی)

انڈیا کے بلےباز وراٹ کوہلی کی سری لنکا کے خلاف حالیہ سیریز میں زبردست کارکردگی کے بعد سابق پاکستانی کھلاڑی ان کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں۔

وراٹ کوہلی نے ایک روز میچوں کی سیریز میں لگاتار دو سینچریاں بنائی ہیں، جس کے بعد ان کی ون ڈے سینچریوں کی کل تعداد 45 ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ وہ ٹیسٹ میچوں میں 27 اور ٹی 20 میں ایک سینچری بنا چکے ہیں اور ان کی بین الاقوامی میچوں میں سینچریوں کی کل تعداد 74 ہو گئی ہے۔

سابق پاکستانی کھلاڑی کامران اکمل نے کہا ہے کہ ’کوئی سوچ نہیں سکتا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں 45 سینچریاں بنائے، اس نے صرف ایک فارمیٹ میں 45 سینچریاں بنا لی ہیں۔‘

انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر وراٹ کوہلی کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملا ڈالے اور کہا کہ ’کیا پلیئر ہے، کیا زبردست پلیئر ہے۔ آج پتہ چل گیا کہ وہ ٹیم انڈیا کے لیے کتنا اہم کھلاڑی ہے۔‘

راشد لطیف اور ڈاکٹر نعمان نیاز کے یو ٹیوب چینل ’کاٹ بی ہائینڈ‘ میں بھی کوہلی کی زبردست تعریف کی گئی اور ان کا موازنہ ماضی کے عظیم ترین کھلاڑیوں سے کیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

راشد لطیف نے ماضی کے کھلاڑیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’اس زمانے میں اتنی لمبی کرکٹ نہیں ہوتی تھی۔ وراٹ ماضی کے عظیم کھلاڑیوں سے اس لحاظ سے مختلف ہے کہ اس کی توجہ ہر چیز پر ہے، آئی پی ایل، ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی 20۔‘

راشد لطیف نے مزید کہا کہ ’ہم موازنہ تو نہیں کر سکتے مگر جب وہ اپنا کیریئر ختم کریں گے تو وہ اعداد و شمار کے لحاظ سے بہت آگے جا چکے ہوں گے۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ