پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہنرمند افراد کو متحدہ عرب امارات بھیجنا ان کی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کابینہ اراکین کے ہمراہ دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔
شہباز شریف نے ابوظبی چیمبر آف کامرس کے وفد سے ابوظبی میں ملاقات کے دوران مزید کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو ’اہمیت دیتا ہے جو کہ مشترک عقیدے، تاریخ اور دونوں ممالک کی عوام کی درمیان روابط پر مبنی ہے‘۔
ملاقات کے بعد وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلاامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیمبر آف کامرس کے وفد کو پاکستان دورے کی دعوت بھی دی ہے تا کہ وہ پاکستان آ کر سرمایہ کاری کے مواقع دیکھ سکیں۔
چیمبر آف کامرس کے وفد کی سربراہی چیمبر کے چیئرمین عبداللہ محمد المضروعی نے کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ابوظبی چیمبر آف کامرس نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور وزیراعظم نے چیمبر میں پاکستانی اراکین کی موجودگی پر مسرت کا اظہار کیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیمبر آف کامرس کے بورڈ میں ایک پاکستانی بزنس مین کی موجودگی اس بات کی عکاس ہے کہ پاکستانی کمیونٹی متحدہ عرب اماراات کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
وفد سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ’ہم ہمسایے میں ہونے کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کو ایک اہم سٹریٹجک اور معاشی شراک دار سمجھتے ہیں جو کہ خطے میں امن، استحکام اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔‘
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان حالیہ تجارت میں ’خاطر خواہ اضافے‘ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس کو اپنے درمیان تعلقات کو بڑھانا چاہیے۔
ابوظبی چیمبرز آف کامرس کے اراکین نے پاکستان میں کاروبار کرنے اور سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔