سوئی دھاگہ بھی معین خان کے پاس مل جاتا تھا: مشتاق احمد

مشتاق احمد نے مزید بتایا کہ ’وسیم اکرم کو اگر چھینک آتی تو وہ گولی لینے کے لیے معین خان کے پاس بھیجتے کیوں کہ سب کو معلوم تھا کہ معین خان سے مل جائے گی۔‘

سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے معین خان کے ساتھ ہونے والی ایک نشست میں بتایا ہے کہ کسی کھلاڑی کو کسی بھی چیز ضرورت ہوتی تھی تو وہ معین خان کے پاس جاتا تھا۔

مشتاق احمد نے انڈی کی گوگلی میں سابق ٹیسٹ کرکٹر اور وکٹ کیپر بیٹسمین معین خان کے ساتھ خصوصی نشست میں بتایا کہ معین خان سلیقہ شعار انسان ہیں اور اگر کسی کو سوئی دھاگے کی بھی ضرورت ہوتی تو وہ معین خان کے پاس جاتا تھا۔

مشتاق احمد نے مزید بتایا کہ ’وسیم اکرم کو اگر چھینک آتی تو وہ گولی لینے کے لیے معین خان کے پاس بھیجتے کیوں کہ سب کو معلوم تھا کہ معین خان سے مل جائے گی۔‘

مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ: یہی وجہ ہے کہ ان کی اکیڈمی اتنی ترقی کر گئی ہے اور ان کی کوچنگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چیمپئن بھی بنی اور فائنل میں رسائی حاصل کرتی رہی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

معین خان نے انڈی کی گوگلی میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’مشتاق احمد جب ہمیں کبھی تنگ کرتے تھے تو اس کا بدلہ گراؤنڈ میں لیتے تھے۔‘

معین خان نے بتایا: ’وسیم اکرم مشتاق احمد کی گوگلی سے تنگ تھے کیوں کہ وسیم اکرم سمجھتے تھے گوگلی ان کا اہم ہتھیار ہے اور اسے کم استعمال کرنا چاہیے۔‘

معین خان نے اس حوالے مزید بتایا کہ ’جب ہم نے اپنا غصہ نکالنا ہو تو مشتاق احمد کی لیگ سپن کا بھی وسیم اکرم کو کہتے تھے کہ پھر سے گوگلی کر دی اور پھر انہیں وسیم اکرم کی جانب سے ڈانٹ کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔‘

پاکستان سُپر لیگ کے حوالے سے معین خان کا کہنا تھا پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ بن چکا ہے اور دنیا پی ایس ایل کو دیکھ رہی ہے۔

معین خان کا کہنا تھا: ’اس پی ایس ایل کے سیزن کے بعد کھلاڑیوں کے پرفامنس کے بعد اس کی فالونگ میں مزید اضافہ ہو گا۔‘

انڈی کی گوگلی کی اس قسط میں مشتاق احمد نے معین خان کو کرکٹ سے ہٹ کر ٹیبل ٹینس کا چیلنج دیا ہے۔

ترتیب و ہدایات: عمر فیضان

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ