آسٹریلوی جزیرہ جو 10 لاکھ ڈالر میں خریدا جا سکتا ہے

پول نامی نجی جزیرہ فروخت کے لیے مارکیٹ میں موجود ہے اور مالک کو امید ہے کہ انہیں جزیرے کی خریداری کے لیے نو لاکھ 95 ہزار آسٹریلوی ڈالر (پانچ لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ) سے زیادہ رقم کی پیشکش کی جائے گی۔

پول جزیرہ کوئنز لینڈ کے ساحل سے قریب واقع ہے (رچرڈ وین ہوف یوٹیوب)

اب آپ پورا آسٹریلوی جزیرہ 10 لاکھ امریکی ڈالر میں خرید سکتے ہیں۔

پول نامی نجی جزیرہ فروخت کے لیے مارکیٹ میں موجود ہے اور مالک کو امید ہے کہ انہیں جزیرے کی خریداری کے لیے نو لاکھ 95 ہزار آسٹریلوی ڈالر (پانچ لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ) سے زیادہ رقم کی پیشکش کی جائے گی۔

فروخت کے لیے پیش کیا گیا جزیرہ کوئنز لینڈ کے ساحل کے قریب وائٹ سنڈے جزائر سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

اس جزیرے کا رقبہ تقریباً 21 ہیکٹر ہے اور اس میں ایک بڑا گھر بنا ہوا ہے جس کا رخ بحیرہ مرجان کی طرف ہے۔ اس کے ساتھ ایک اور پرانا گھر بھی ہے جو 19 ویں صدی میں بنایا گیا تھا۔

آئی لینڈ میں طیاروں کے لیے 700 فٹ طویل رن وے بنایا گیا جب کہ چٹان کو ہاتھوں سے تراش کر کے بنایا گیا سوئمنگ پول اضافی کشش کے لیے ہے۔

جائیداد کی خریدوفروخت کا کام کرنے والی کمپنی پرائیویٹ آئی لینڈز آن لائن کی فہرست میں بتایا گیا ہے کہ ’پرانی عمارت کو کچھ تعمیر و مرمت کی ضرورت ہے تاہم بڑا مکان رہائش کے لیے تیار ہے۔‘

اگرچہ پرانے مکان کو کسی قدر توجہ اور مرمت کی ضرورت ہے لیکن ’اس میں ہاتھوں سے بنائی اینٹوں کا کام اور راستے بہت اچھی حالت میں ہیں۔‘

پرائیویٹ آئی لینڈز آن لائن کے ملازم رچرڈ وین ہوف کی طرف سے چار سال قبل یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں پول آئی لینڈ کے چاروں طرف سمندر کا خوبصورت، چمکدار اور نیلے رنگ کا پانی دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس منفرد نجی جزیرے کی تاریخ کے مطابق اسے 1800 کی دہائی میں کمرشل پراپرٹی میں تبدیل کیا گیا جس سے سوئمنگ پول میں موجود قدرتی نمکین پانی کے بارے میں پتہ چلتا ہے۔ یہاں سوئمنگ پول کو معمول کی دیکھ بھال کی ضرورت نہیں ہے۔

سٹیٹ ایجنسی کے مطابق: ’سابقہ مالک نے قدرتی چٹان کو کام میں لاتے ہوئے نئے ونڈ مل پمپ کی مدد سے نمکین پانی کا سوئمنگ پول تیار کیا۔ پمپ تالاب کو مسلسل فراہم کرتا ہے اور اس کی سطح برقرار رکھتا ہے۔ اس لیے سوئمنگ پول کو کیمیکل یا صفائی کی ضرورت نہیں ہوتی کیوں کہ صاف و شفاف  پانی وافر مقدار میں موجود ہے۔‘

ماہی گیری میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے پول آئی لینڈ کا اپنا سلپ وے اور شیڈ پیں۔ پتھروں سے بنائے گئے دوسرے شیڈ میں گاڑیاں یا مشینری رکھی جا سکتی ہیں۔

جزیرے کے مکین قریبی کوئنزلینڈ میں لینڈنگ کے مقامات ایئرلی بیچ یا بووین تک کا سفر کرنے یا وہاں سے جزیرے میں واپسی کے سفر کے لیے اس کے رن وے کو چھوٹے طیارے یا ہیلی کاپٹر کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی میگزین