سعودی عرب میں خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں ماہ رمضان کے دوسرے جمعے کو تقریباً 15 لاکھ نمازیوں نے جمعے کی نماز کی ادائیگی محفوظ اور صحت مند ماحول میں ادا کی۔
ریاض کے جریدے لیڈرز مینا کی رپورٹ کے مطابق دونوں مقدس مساجد کے امور کے لیے جنرل پریذیڈنسی اور سکیورٹی نے ساتھ مل کر کام کیا اور آپریشنل منصوبے میں کامیابی حاصل کی۔
جنرل پریزیڈنسی برائے امور مسجد حرام و مسجد نبوی کے لاکھوں نمازیوں کے ہجوم کو منظم کرنے کے نظام کی وجہ سے مسجد الحرام کی راہداریوں اور چوراہوں میں کوئی رکاوٹ دیکھنے میں نہیں آئی۔
رمضان کے دوسرے جمعے خانہ کعبہ کی راہداریاں، فرش، تہہ خانے، چھتیں اور صحن نمازیوں سے بھرے ہوئے تھے۔ نمازیوں کی قطاریں مسجد الحرام کے آس پاس کی سڑکوں، چوراہوں اور محلوں تک پھیلی ہوئی تھیں۔
دو مقدس مساجد کے امور کے لیے جنرل پریزیڈنسی ایک عقیدت مند ماحول فراہم کرنے کی غرض سے 24 گھنٹے کام اور مساجد میں آنے والوں کو بہترین خدمات اور صفائی کی سروسز فراہم کرتی ہے۔
جنرل پریزیڈنسی کے صدر شیخ ڈاکٹرعبدالرحمٰن السدیس نے رمضان کے دوسرے جمعے آپریشنل منصوبے کی کامیابی کا اعلان کیا۔
اس منصوبے میں تمام ایجنسیوں کے تیار کردہ منصوبوں کو شامل کیا گیا جو کہ افرادی قوت کے ساتھ مل کر تیار کیے گئے تھے تاکہ نمازی آسانی سے عبادت کر سکیں۔
ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے اس بات کی تصدیق کی کہ کوئی رکاوٹ پیش نہیں آئی اور تمام دروازوں سے کافی تعداد میں لوگوں کی آمد و رفت رہی، جس کی وجہ سے مسجد الحرام کی نچلی منزلوں میں نظم و نسق کے مطابق بھیڑ کو کم کیا جا سکا۔
یہ اقدامات تمام نمازیوں کی حفاظت اور آسان رسائی کو یقینی بنانے کے لیے پیشگی تیار کیے گئے تھے جبکہ مسجد الحرام میں تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ موثر اور مسلسل رابطے اور مواصلات کو یقینی بنایا گیا تھا۔
رمضان المبارک کے دوسرے جمعے کی ادائیگی کے لیے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے داخلی دروازوں کو جراثیم سے پاک اور صاف کرنے کے لیے جراثیم کش سپرے اور فریشنر کا استعمال کیا گیا۔
پریزیڈنسی نے مسجد الحرام میں زائرین کو فیلڈ سروسز فراہم کرنے والے تمام اداروں اور محکموں کے درمیان ایک منظم ورک سسٹم کے تحت لاکھوں زائرین، نمازیوں اور سیاحوں کے استقبال کے لیے خدمات کا ایک مربوط نظام فراہم کیا۔
تعلیمی مراکز، اہل ملازمین اورانٹرایکٹو آلات کے ذریعے آگاہی بھی نمازیوں کی خدمات میں شامل تھیں۔
جنرل پریزیڈنسی نے تیسری توسیع، بیرونی چوراہوں اور شاہ فہد منصوبے کی توسیع کے لیے مکمل آپریشنل صلاحیت بھی تیار کی ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
جنرل پریزیڈنسی مقررہ اہداف کے حصول میں کامیاب رہی، جن کا تعلق نمازیوں کی ہموار نقل و حرکت اور انسانی ہجوم کی عدم موجودگی سے ہے جو مرکزی دروازوں، آخر میں حرم کے چوراہوں کے بیرونی راستوں میں نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالتے ہیں۔
پریزیڈنسی نے خصوصی ضروریات کے حامل افراد کے لیے مفت گاڑیاں فراہم کیں، مسجد الحرام کے داخلی راستے اور صحن پورے کھول دیے، جس سے نمازیوں کو آسانی سے اپنی رسومات ادا کرنے میں سہولت ملی۔
جنرل پریزیڈنسی میں پروموشن اینڈ کراؤڈ مینجمنٹ ایجنسی نے مسجد الحرام کے اندر زائرین کے داخلے اور نقل و حرکت کو منظم کرنے کے کاموں کے لیے 500 اہل اور تربیت یافتہ فیلڈ ملازمین مختص کیے۔
علاوہ ازیں ہجوم سے نمٹنے میں تجربہ کار کارکن بھی تھے جو نمازیوں کو کم رش والی جگہوں پر بھیجتے ہیں تاکہ انہیں بھیڑ سے بچایا جائے۔
ماہ رمضان کے آپریشنل پلان میں نمازیوں، زائرین اور سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت اور خدمات فراہم کرنے کے لیے اقدامات، پروگراموں اور سروسز کو بڑھا دیا گیا تھا۔
تقریبا 12 ہزارملازمین نے 24 گھنٹے 30 لاکھ نمازیوں کو خدمات فراہم کیں۔
جراثیم کشی، پرفیومنگ اور رہنمائی کرنے والے روبوٹس بھی اس میں شامل ہیں جو نمازیوں کو رسومات کی ادائیگی، فتوے دینے اور سوال کرنے پر جوابات میں رہنمائی کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ بین الاقوامی زبانوں میں بیک وقت ترجمے اور مواصلات کی خدمات بھی فراہم کی گئیں اور ساتھ ہی مسجد الحرام میں نمازیوں میں تحائف تقسیم کرنے والے روبوٹس بھی موجود تھے۔
سمارٹ روبوٹ میں آڈیو سپیکر کے ساتھ ایک سکرین بھی ہے جسے کسی بھی وقت تبدیل اور اس میں ترمیم کی جاسکتی ہے۔ یہ تھری ڈی سینسرز کے ساتھ کام کرتا ہے تاکہ اشیا اور خودکار نیویگیشن سسٹم کے ساتھ تصادم سے بچا جاسکے۔