پاکستان میں گذشتہ تین روز سے موبائل انٹرنیٹ سروسز بند رہنے کے بعد جب حکام نے انٹرنیٹ کو بحال کیا تو کچھ صارفین نے اسے ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ٹویٹ کا ثمر قرار دے دیا۔
حریم شاہ نے اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کو ٹیگ کرتے ہوئے انٹرنیٹ کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا۔
پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والی پرتشدد کارروائیوں کے پیش نظر حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ پر پابندی عائد کر دی گئی تھی، جس سے پاکستان بھر میں لاکھوں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔
انہی میں سے ایک مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ بھی تھیں۔جنہوں نے اپنی ناراضگی کا کھل کر اظہار بھی کیا۔
اگر رانا جی نے آج رات تک انٹرنیٹ بحال نہ کیا تو میں نے ساری وڈیوز بحال کردینی ہیں۔ @RanaSanaullahPK
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) May 11, 2023
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اور اب جب تین دن بعد انٹرنینٹ کی بحالی شروع ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے کئی دن سے جاری اس گرم سیاسی ماحول میں ہلکا پھلکا مزاق کرتے ہوئے ٹوئٹر پر حریم شاہ کا شکریہ ادا کرنا شروع کر دیا۔
صارفین کی جانب سے حریم شاہ کے نام کے ساتھ دلچسپ اور مزاحیہ ٹویٹس کا سلسلہ جاری رہا جو پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈز لسٹ میں بھی آ گیا۔
کئی صارفین کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’قوم انہیں ہمیشہ یاد رکھے گی۔‘
Thank you Hareem Shah for your services. This nation will never forget you. https://t.co/LbaqbLEF5F
— Ehtisham Siddique (@iMShami_) May 12, 2023
سعدیہ نامی صارف نے اپنے وائی فائے کے نام کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی نے وائی فائی کا نام ہی حریم رکھ دیا ہے
My brother named wifi "Hareem Shah"pic.twitter.com/w6arSnoopg
— sadia (@fypofsadia) May 12, 2023
گلوکار علی آفتاب نے حریم شاہ کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’قدم بڑھاو حریم شاہ ہم تمہارے ساتھ ہیں‘
Qadam barhao Hareem Shah hum tumharay sath hainhttps://t.co/OCJJtea0uE
— Ali Aftab Saeed (@aliaftabsaeed) May 12, 2023
صارف محمد خان نے تو تمام ڈیٹا استعمال کرنے والوں کو خراج تحسین کے طور پر اپنے ڈی پی پر حریم شاہ کی تصویر پوسٹ کرنے کا مشورہ دے دیا
All data users should post Hareem shah’s pic at their DPs as a tribute.
— Muhammad Khan (@Muhd_Yousafzai) May 12, 2023
جبکہ ایاز خان نامی صارف نے تو حریم شاہ سے انٹرنیٹ کی بحالی کے بعد الیکشن کرانے کا مطالبہ بھی کر دیا۔
حریم یہ حکومت الیکشن بھی نہیں کرا رہی ہے، کوئی ویڈیوز ہیں تو پلیز الیکشن ہی کرا دو@_Hareem_Shah pic.twitter.com/NvFuTosKIX
— ayaz khan (@Ayazkhankp) May 13, 2023