شمالی بدخشاں کے ڈپٹی گورنر کار بم حملے میں قتل: حکام

اطلاعات کے صوبائی محکمے کے سربراہ معزالدین احمدی نے بتایا کہ کار بم دھماکے کا نشانہ صوبے کے گورنر تھے۔ تاہم انہوں نے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ آیا گورنر بم حملے میں محفوظ رہے۔

ایک ایمبولینس 27 مارچ 2023 کو کابل میں خود کش حملے میں زخمی ہو جانے والے افراد کو ہسپتال پہنچا رہی ہے (اے ایف پی)

افغانستان کے شمالی صوبے بدخشاں کی حکومت کے ترجمان نے منگل کو کہا ہے کہ صوبے کے نائب گورنر کی کار بم کے دھماکے میں موت واقع ہو گئی ہے۔ 

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اطلاعات کے صوبائی محکمے کے سربراہ معزالدین احمدی نے بتایا کہ کار بم دھماکے کا نشانہ صوبے کے گورنر تھے۔ تاہم انہوں نے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ آیا گورنر بم حملے میں محفوظ رہے۔

معزالدین احمدی کے بقول: ’(نائب گورنر) نثار احمد احمدی اپنے ڈرائیور سمیت جان سے گئے جب کہ چھ شہری زخمی ہوئے۔‘
 
یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس حملے کے پیچھے کون ہے؟ یہ افغانستان میں کئی ہفتے میں ہونے والا پہلا بڑا معلوم دھماکہ ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

طالبان انتظامیہ داعش کے ارکان کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے۔ داعش نے کابل سمیت شہری مراکز میں کئی بڑے حملوں کا دعویٰ کر چکی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق بدخشاں کے کلچرل ڈائریکٹر معزالدین احمدی نے بتایا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے مولوی نثار احمد احمدی کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

صوبہ بدخشاں کے شہر فیص آباد میں ہونے والے کار بم دھماکے کی فوری طور پر کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

گذشتہ دسمبر میں کار بم دھماکے میں بدخشاں کے پولیس چیف اس وقت جان سے ہو گئے جب وہ دفتر جا رہے تھے۔

شدت پسند تنظیم داعش کی علاقائی شاخ جسے داعش خراسان کے نام سے جانا ہے، نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

داعش نے کہا کہ اس نے بارود سے بھری کار سڑک پر کھڑی کی تھی اور اس وقت دھماکہ کیا جب پولیس چیف وہاں سے گزر رہے تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا