کاہلوں کا عالمی میلہ

کولمبیا میں آرام پسند افراد نے گذشتہ دنوں ’سستی کا عالمی دن‘ منایا۔

کولمبیا میں آرام پسند افراد نے گذشتہ دنوں ’سستی کا عالمی دن‘ منایا۔

اس دن کو کچھ اس انداز میں منایا گیا کہ سڑکوں، گلیوں، میدانوں میں جسے جہاں جگہ ملی یا  تو سو گیا یا پھر بس لیٹا آرام کرتا رہا۔

انہیں میں شریک ریکارڈو رامیریز اس بارے میں کہتے ہیں: ’یہاں اس جھولے میں ہم بس آرام کرتے ہیں۔ ہم مختلف بستروں میں بس پڑے رہتے ہیں۔ کوئی بھی کچھ نہیں کرتا۔‘

سستی کے عالمی دن پر منائے جانے والے اس تہوار میں شریک لز منوز نے کہا: ’ہم ہر سال دوسرے خاندانوں سے ملتے ہیں، ہنستے ہیں اور پورا سال کیا کیا اس بارے میں بات کرتے ہیں۔ یہ کاہلوں کا اجلاس ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا