ارادہ ہے اگلے سال تک زیادہ سے زیادہ پہاڑ سر کرلوں: نائلہ کیانی

نائلہ کیانی ’قاتل پہاڑ‘ کہلانے والے نانگا پربت کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں اور اب وہ بروڈ پیک سر کرنے کے لیے سکردو میں موجود ہیں۔

نائلہ کیانی دو جولائی کو ’قاتل پہاڑ‘ کہلانے والے نانگا پربت کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں اور اب وہ بروڈ پیک سر کرنے کے لیے سکردو میں موجود ہیں۔

نائلہ کیانی نے اب تک آٹھ ہزار سے اوپر سات چوٹیاں سر کی ہیں، جن میں جی ون، جی ٹو، کے ٹو، ماؤنٹ ایورسٹ، اناپورنا اور لوٹسے شامل ہیں۔

سکردو میں انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں نائلہ کیانی نے بتایا کہ نانگا پربت موسم اور حالات کی وجہ سے مشکل تھا، لیکن انہوں نے یہ پہاڑ سر کرلیا۔

بقول نائلہ: ’اگلے ہفتے میں بروڈ پیک کے لیے جا رہی ہوں اور میرا یہی ارادہ ہے اور منصوبہ ہے کہ اس سال اور اگلے سال جتنے پہاڑ سر کر سکتی ہوں، کرلوں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نائلہ نے بتایا کہ کے ٹو ان کا پسندیدہ پہاڑ ہے۔ ’میں بچپن سے کے ٹو دیکھنا چاہتی تھی۔ میرا خواب پانچ سال پہلے پورا ہو گیا۔ پانچ سال پہلے میں نے کے ٹو کو دیکھا اور دیکھنے کے چار سال بعد میں کے ٹو کے ٹاپ پر تھی۔‘

انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں نائلہ نے کوہ پیمائی کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا بھی ذکر کیا، خصوصاً جب اہل خانہ سے دور ہونے کی وجہ سے انہیں جذباتی سپورٹ حاصل نہیں ہوتی۔

ساتھ ہی نائلہ اس خواہش کا بھی ذکر کیا کہ خواتین کوہ پیمائی کے ساتھ ساتھ سپورٹس کی طرف بھی راغب ہوں۔

صوبہ پنجاب کے شہر گجر خان سے تعلق رکھنے والی نائلہ کیانی نے انجینیئرنگ کی تعلم حاصل کر رکھی ہے۔

وہ منظر عام پر تب آئیں جب 2018 میں کے ٹو بیس کیمپ میں ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

اس کے علاوہ وہ باکسنگ کا بھی شوق رکھتی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان