امریکی ارکان کانگریس کی پاکستانی وزیر داخلہ سے ملاقات

اس موقعے پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ’امریکہ سے پائیدار تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔‘

امریکی ارکان کانگریس کے وفد میں شامل جیک برگمین، ٹام سوزی اور جوناتھن جیکسن کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے 13 اپریل 2025 کو اسلام آباد میں ملاقات ہوئی (وزارت داخلہ پاکستان)

پاکستان کی وزارت داخلہ کے مطابق اتوار کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی ارکان کانگریس سے ملاقات ہوئی ہے جس میں سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور بارڈر سکیورٹی کے شعبوں پر بات چیت کی گئی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی ارکان کانگریس کے وفد جیک برگمین، ٹام سوزی اور جوناتھن جیکسن شامل تھے جبکہ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، قائم قام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

بیان کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور بارڈر سکیورٹی کے شعبوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ’امریکہ سے پائیدار تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔‘

محسن نقوی نے کہا کہ ’دہشت گردی ایک عالمی چیلنج ہے۔ عالمی برادری کو پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی اشد ضرورت ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید کہا کہ ’انسداد دہشت گردی کے شعبے میں انٹیلیجنس اور ٹیکنالوجی  شیئرنگ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔‘

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق ’امریکی کانگریس مینز کا دورہ  دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے بے مثال کردار کو اجاگر کرنے کے حوالے سے انتہائی اہم ثابت ہو گا۔‘

محسن نقوی نے یقین دہانی کروائی کے ’سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اور ان کی سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔‘

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں امریکی ارکان کانگریس کا کہنا تھا کہ ’دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان