مشہور زمانہ انگریزی فلم ’دا میٹرکس‘ کی چوتھی فلم بننے جا رہی ہے جس میں پچھلی فلموں کے کچھ جانے پہچانے چہرے ہوں گے۔
امریکی میگزین ’ورائٹی‘ کے مطابق، پروڈکشن سٹوڈیوز، وارنر برادرز پکچرز اور ویلج روڈ شو پکچرز، میں ’دا میٹرکس‘ کی چوتھی فلم پر کام ہو رہا ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ اداکار کیانو ریوز اور اداکارہ کیری این ماس پچھلی فلوں میں نبھائے گئے اپنے کردار، نیو اور ٹرینٹی، میں واپس دکھائی دیں گے، جبکہ پچھلی فلموں کی دو ہدایت کاروں میں سے ایک لانا وچاؤسکی اس نئی فلم کی کہانی لکھیں گی اور ہدایت کار بھی ہوں گی۔
وارنر برادرز پکچرز کے چیئرمین ٹوبی ایمریچ نے ’ورائٹی‘ کو بتایا: ’ہم لانا کے ساتھ ’دا میٹرکس‘ میں دوبارہ داخل ہونے پر بہت خوش ہیں۔‘
’دا میٹرکس‘ کی پہلی فلم 20 سال پہلے 1999 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس میں اداکار لارنس فشبرن نے مورفیئس کا کردار نبھایا تھا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
فلم کی کہانی مرکزی کردار ایک کمپیوٹر پروگرامر نیو کے گرد گھومتی ہے جس کو یہ پتہ چل جاتا ہے کہ انسانوں کو ایک توانائی کا ذریعہ بنا کر ان کو ورچوئل ریئلیٹی میں قید کر دیا گیا ہے۔
اس فلم سیریز کے شائقین کی تعداد بہت بڑی ہے اور یہ سائنس فیکشن کی اہم فلم سمجھی جاتی ہے۔
اس فلم کے دو سیکویئل ’دا میٹرکس ریلوڈڈ‘ اور ’دا میٹرکس ریولوشنز‘ 2003 میں آئے تھے۔
لانا اور لیلی وچاؤسکی، جو آپس میں بہنیں ہیں، ان تینوں فلموں کی ہدایت کار تھیں۔
لانا نے ’ورائٹی‘ کو بتایا: ’ہماری حقیقت کے بارے میں کافی تصورات جن کا جائزہ لیلی اور میں نے 20 سال پہلے لیا تھا وہ آج اور بھی زیادہ مناسب ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا: ’میں ان کرداروں کو ایک بار پھر اپنی زندگی میں پا کر بہت خوش ہوں اور اپنے ذہین دوستوں کے ساتھ واپس کام کرنے کا موقع ملنے پر بہت شکرگزار ہوں۔‘
دی انڈپینڈنٹ نے وارنر برادرز پکچرز اور ویلج روڈشو پکچرز سے تبصرے کے لیے رابطہ کیا ہوا ہے۔
© The Independent