تیر کر تائیوان پہنچنے والا چینی شخص شہد کی مکھی کے ہاتھوں پریشان

چین کے ایک شہری نے ’آزادی کی تلاش‘ میں تائیوان پہنچنے کے لیے تقریباً 10 گھنٹے تک کھلے سمندر میں تیراکی کی لیکن آخر کار اسے تائیوانی حکام نے پکڑ لیا۔

تائیوان کی فوجی کشتیاں نو اپریل، 2023 کو ماتسو جزائر کے قریب گشت کر رہی ہیں (اے ایف پی/ یان ژاؤ)

چین کے ایک شہری نے مبینہ طور پر ’آزادی کی تلاش‘ کے لیے صوبہ فوجیان سے تائیوان کے ماتسو جزائر تک تقریباً 10 گھنٹے تک کھلے سمندر میں تیراکی کی۔

تاہم 40 سالہ چینی شہری نے شہد کی مکھی کے حملے کے بعد پیر کو ماتسو کے دوسرے سب سے بڑے جزیرے بیگن جزیرے پر بیگن ٹاؤن شپ کے قریب سیاحوں سے مدد مانگی۔

خبر رساں ادارے سی این اے کی رپورٹ کے مطابق سیاحوں نے مقامی حکام کو چینی شہری کے بارے میں مطلع کیا، جنہوں نے ساحل پر پہنچنے کے بعد ان کی شناخت غیر قانونی طور پر تائیوان کی حدود میں داخل ہونے والے چینی پناہ گزین کے طور پر کی۔

اس کے بعد چینی شہری کو بیگن ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا جہاں ایک اہلکار نے بتایا کہ ان کے زخم سنگین نوعیت کے نہیں۔

تائیوانی حکام کے مطابق یہ شہری خشک خوراک، کپڑے، ادویات اور چینی کرنسی ساتھ لے کر چلا تھا۔

چینی شہری نے تائیوانی حکام کو بتایا کہ انہوں نے ’آزادی کی تلاش‘ کے لیے چین کے صوبہ فوجیان کے جزیرہ نما خطے ہوانگشی سے تائیوان کے ماتسو جزائر تک تیرتے ہوئے سفر کا آغاز کیا۔

چینی جزیرہ نما ہوانگشی اور تائیوانی بیگن جزیرے کے درمیان فاصلہ تقریباً 12 کلومیٹر ہے جب کہ تائیوان کا مرکزی جزیرہ چین کے ساحل سے 200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

حکام نے بتایا کہ چینی شہری کو تائیوان کے مقامی قانون (ایکٹ گورننگ ریلیشنز بٹوِن دا پیپل آف دا تائیوان ایریا) کے تحت تحقیقات کے لیے مین لینڈ کے لینچیانگ ڈسٹرکٹ کے پراسیکیوٹر دفتر لے جایا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

چین نے حالیہ برسوں میں تائیوان کے ارد گرد اپنی فوجی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں، جس کا اصرار ہے کہ تائی پے بیجنگ کے ساتھ دوبارہ اتحاد کرنے کا پابند ہے اور اگر ضرورت ہو تو طاقت کے ذریعے ایسا کیا جائے گا اور اسے غیر ملکی تعلقات رکھنے کا کوئی حق نہیں۔

تائیوان 1949 میں خانہ جنگی کے بعد چین سے الگ ہونے کے بعد سے خود مختار ملک ہے۔

2020 میں ایک اور 45 سالہ چینی شہری بھی چین میں ’سیاسی ماحول‘ کی وجہ سے سات گھنٹے تیرنے کے بعد تائیوان کے جزیرے کنمین کاؤنٹی پہنچے تھے، جہاں انہیں غیر قانونی طور پر تائیوان میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

اس شخص کا نام لی تھا، جس نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے چین کے ساحلی شہر ژیامن سے ’آزادی‘ کے لیے تیر کر اپنا سفر شروع کیا۔

دو مزید افراد کو 2019 میں مبینہ طور پر کنمین تک تیرتے ہوئے پہنچنے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ ان میں سے ایک شخص نے تیرتے رہنے کے لیے بچوں کے پھولی ہوئی ٹیوب استعمال کیں جب کہ دوسرے شخص نے بیڑا بنانے کے لیے سوڈے کی خالی بوتلیں استعمال کیں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا