برٹش پاکستانی ریپر بلی خان کے ساتھ ’ایک کپ چائے‘

لندن سے انڈپینڈنٹ اردو کی اس واڈکاسٹ میں پاکستانی اور جنوبی ایشیائی نژاد شخصیات کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی پر گپ شپ کی جاتی ہے۔

ریپر بلی خان فری سٹائل یعنی فی البدیع گانا بنانے اور گانے میں مہارت رکھتے ہیں۔ (فوٹو: بلی خان آفیشل انسٹاگرام)

انڈپینڈنٹ اردو کی واڈکاسٹ `ایک کپ چائے کراسنگ کلچرز‘ کی دوسری قسط میں نوجوان برٹش پاکستانی ریپر بلی خان سے جو فری سٹائل یعنی فی البدیع گانا بنانے اور گانے میں مہارت رکھتے ہیں۔

لندن میں ریکارڈ کی گئی واڈکاسٹ میں بلی خان نے بتایا کہ انہیں گانے کا فن پاکستانی نژاد والدہ سے وراثت میں ملا جو پنجابی موسیقی پر عبور رکھتی ہیں۔ اگرچہ وہ خود اردو یا پنجابی نہیں بول سکتے لیکن انہوں نے واڈکاسٹ کے دوران میزبانوں کی طرف سے دیے گئے اردو لفظوں پر بیٹھے بیٹھے انگریزی گانے بنا کر سنا دیے۔

 

واڈکاسٹ میں میزبانوں مِم شیخ اور علی حمزہ نے بلی خان سے اپنا اصل نام استعمال نہ کرنے کی وجہ پوچھی تو شرکا اس نتیجے پر پہنچے کہ برطانیہ میں پلنے بڑھنے والوں کو بعض اوقات انگریزی بولنے والوں کے لیے انگریزی مخفف استعمال کرنا پڑتا ہے جیسا کہ بلی خان کا اصل نام بلال خان ہے جب کہ میزبان مِم شیخ کا اصل نام منور شیخ ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

واڈکاسٹ کے شرکا نے ایشیائی نژاد برطانوی شہریوں کو درپیش نسل پرستانہ رویوں، فٹ بال، میوزک اور فلم کے شعبوں میں ناکافی مواقعوں پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔

ایک کپ چائے کراسنگ کلچرز، انڈپینڈنٹ اردو کی لندن سے واڈکاسٹ ہے جس کا مقصد برطانیہ میں پاکستانی اور جنوبی ایشیائی نژاد شخصیات کی کامیابیوں کی داستانوں کو اجاگر کرنا ہے۔ واڈکاسٹ میں جنوبی ایشیائی نژاد برطانوی شہریوں کی ثقافتی شناخت کی بُنت پر ہلکی پھلکی گپ شپ کی جاتی ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی موسیقی