ایپل کا نیا آئی فون جلد مارکیٹ میں آ رہا ہے۔ کمپنی نے رواں ہفتے ’ونڈر لسٹ‘ کے عنوان سے ایک نئے ایونٹ کا اعلان کیا ہے۔ اگرچہ ایپل نے واضح طور پر یہ نہیں بتایا کہ وہ اس ایونٹ میں آئی فون 15 لانچ کرے گا لیکن یہ تقریباً یقینی ہے۔
12 ستمبر کو ہونے والے ایونٹ میں آئی فون 15 کے چار نئے ویرینٹ پیش کیے جائیں گے جن میں بنیادی ماڈل کے ساتھ ساتھ آئی فون 15 پلس، پرو اور پرو میکس شامل ہیں۔
اس دوران ایک نئی ایپل واچ اور واچ الٹرا اور کچھ نئے ایئر پوڈز بھی لانچ کیے جانے کی توقع ہے۔
آئی فون 15 میں نئے فیچرز کے حوالے سے نسبتاً معمولی تبدیلیوں کی توقع ہے اور اس کے نیچے اب یو ایس بی سی پورٹ متعارف کروائی جائے گی۔
آئی فون 15 میں گذشتہ فون کے پرو ماڈل کی تیز چپ اور ’ڈائنامک آئی لینڈ‘ سمیت متعدد فیچرز شامل کیے جائیں گے جب کہ پرو فونز کو ایک بہتر پروسیسر، سائیڈ پر ایک ایکشن بٹن اور بہتر کیمرے ملیں گے۔
ایپل ان تمام نئے فیچرز کو ایونٹ کے دوران دکھائے گا جو 12 ستمبر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے (برطانیہ کے وقت کے مطابق شام 6 بجے) شروع ہو گا۔ اس ایونٹ کو کمپنی کی ویب سائٹ پر لائیو سٹریم کیا جائے گا۔
تاہم ایپل ان مصنوعات کو اس تقریب میں ریلیز نہیں کرے گا بلکہ یہ انہیں ایونٹ کے دوران پیش کرے گا۔ کمپنی نے ریلیز کی اصل تاریخ کے لیے کافی حد تک تاخیر سے نئی تاریخ طے کر لی ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ایپل عام طور پر جمعے کے دن نئے فونز کی ریلیز کے لیے ڈیڑھ ہفتہ انتظار کرتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ لانچ کی تاریخ ممکنہ طور پر 22 ستمبر ہو گی۔
تاہم تمام فون اس روز شاید لانچ نہ کیے جا سکیں۔ کم از کم کچھ ماڈلز میں تاخیر ہو سکتی ہے۔
ماضی میں ایسا ہوتا رہا ہے۔ مثال کے طور پر دیگر ماڈلز کے مقابلے میں گذشتہ سال آئی فون 14 پلس اکتوبر میں لانچ کیا گیا تھا اور یہ حالیہ برسوں کا ایک عام روایت بن گئی ہے۔
اس بار ایسی تاخیر آئی فون 15 پرو میکس کے ساتھ ہوسکتی ہے۔ اس میں نئی ’پیریسکوپ لینس‘ کیمرہ ٹیکنالوجی شامل ہوگی تاکہ طویل فاصلے سے زوم کیا جا سکے لیکن ان کومپونینٹس کو کافی تعداد میں تیار کرنا مشکل ثابت ہو رہا ہے۔ 9to5mac کی رپورٹ کے مطابق یہ مشکل فون کے ریلیز ہونے سے پہلے انتظار کا باعث بن سکتی ہے۔
© The Independent