ملائیشیا کے ایک باورچی نے غیر ارادی طور پر دکھایا ہے کہ آئی فون ابلتے ہوئے تیل کے برتن میں کم دورانیے کے لیے گر جائے تب بھی بچ سکتا ہے۔
باورچی، جو TikTok پر @zaiem_ainn کے ہینڈل سے ویڈیو پوسٹ کرتے ہیں، نے غلطی سے آئی فون کو کئی سیکنڈ تک ڈیپ فرائی کرنے کے بعد ایپل کی مصنوعات کی مضبوطی کی تعریف کرتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کی۔
ملائیشیا کے جزیرے پینانگ کے کیمپنگ پایا کیلاڈی میں مقیم زعیم نے اپنی ویڈیو کے آغاز میں بتایا کہ کیسے پتہ چلایا جائے کہ ڈیپ فرائیڈ چکن کب کا پوری طرح پک چکا ہے۔
ملائی زبان میں بات کرتے ہوئے انہوں نے ناظرین کو بتایا کہ جب تلے ہوئے چکن کی بوٹی تیل کے اوپر تیرنا شروع کر دے تو پھر کیا کرنا چاہیے اور یہ بات دکھانے کے لیے وہ اپنا فون برتن کے قریب لے گئے۔
تاہم فون ان کے ہاتھ سے پھسل کر سیدھا ابلتے تیل میں گر گیا۔
@zaiem_ainn peminat iphone tolong hadir#fyp #fypシ゚viral #iphone ♬ original sound - Abey Ayam King's Paya Keladi
لیکن اس کے باوجود آئی فون کھولتے تیل میں گھومتے ہوئے بھی ویڈیو ریکارڈ کرتا رہا، ساتھ ہی ابلتے تیل کی آوازیں آتی رہیں اور زعیم کی فون کو برتن سے نکالنے کی کوشش بھی ویڈیو میں سنی جا سکتی ہے۔
تقریباً 12 سیکنڈ کے بعد زعیم نے اسے برتن سے اٹھا لیا۔ ویڈیو میں ان کے چہرے کی ایک دھندلی سی تصویر فون کو چولہے سے دور لے جاتے ہوئے دکھائی دیتی ہے۔
پھر ٹک اک کی ویڈیو میں ایک اور کلپ نظر آتا ہے جس میں ایک شخص آئی فون کے فنکشن چیک کرتا ہے اور حیران ہوتا ہے کہ یہ اب بھی کام کر رہا ہے۔
ویڈیو پر لکھے گئے متن میں لکھا ہے: ’شکریہ، آئی فون۔ آپ کی مصنوعات تسلی بخش طور پر اچھی ہیں۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ویڈیو پر نو لاکھ کے قریب ایسے تبصرے آ چکے ہیں جن میں لوگ فون سے متاثر دکھائی دیتے ہیں۔
ایپل آئی فون 7 سے 14 تک اپنے آئی فون ماڈلز کو پانی کے چھینٹوں، پانی کے اندر گرنے اور دھول کے خلاف محفوظ ہونے کی تشہیر کرتا ہے، مگر فرائی ہونے کے بارے میں نہیں۔
تاہم لوگوں نے مذاق مذاق میں کہا کہ ویڈیو نے ثابت کیا ہے کہ فون ’کوکنگ آئل پروف‘ ہے اور اس فیچر کو ایپل کی اگلی اشتہاری مہم میں شامل کیا جانا چاہیے۔
ایک شخص نے لکھا، ’اب تک کی سب سے بہترین گواہی،‘ جب کہ ایک اور شخص نے لکھا، ’بہترین ثبوت۔‘ دوسرے نے لکھا: ’تو تلے جانے پر یہ کچھ محسوس ہوتا ہے۔‘
© The Independent