امریکہ ہمارا پردیسی چیتا کب واپس کرے گا؟

افزائشِ نسل کے غرض سے امریکہ کے حوالے کیا جانے والا برفانی چیتا تاحال پاکستان کو واپس نہیں کیا گیا۔

 

گلگت بلتستان وائلڈ لائف کے ملازم کمال الدین نے ایک قریب المرگ برفانی چیتے کے بچے کو نہ صرف 14 ماہ تک پالا بلکہ ایک معمولی سی دوا کے ذریعے اس کا علاج کیا۔

کمال الدین کہتے ہیں انہوں نے اس برفانی چیتے کے بچے کو بکری کا دودھ پلا کر بڑا کیا اور وہ ان کے ساتھ اتنا مانوس ہو گیا تھا کہ انہی کے ساتھ بستر میں سو جایا کرتا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’جب کسی نے پوچھا کہ اس چیتے کے بچے کا نام کیا ہے تو میں نے اسی وقت اچانک اسے لیو کہہ دیا۔‘

تاہم 14 ماہ تک ان کے ساتھ رہنے والا لیو 2007 میں جنرل (ر) پرویز مشرف کے دورِ حکومت میں افزائشِ نسل کے غرض سے ایک معاہدے کے تحت پانچ سال کے لیے امریکہ کے حوالے کر دیا گیا، جس کے بعد سے لیو وہیں ہے اور اسے واپس نہیں کیا گیا۔

 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ماحولیات